وسطی میکسیکو میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 7 افراد ہلاک
میکسیکو میں ہوائی حادثہ
میکسیکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) وسطی میکسیکو میں ایک چھوٹا طیارہ ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا میں کبھی نہیں جیتے لیکن ہمیشہ ایسا نہیں ہوتا رہے گا، کپتان محمد رضوان کا بیان
حادثے کی تفصیلات
حکام کے مطابق حادثہ سان ماتیو آٹینکو کے صنعتی علاقے میں پیش آیا جو ٹولوکا ائیرپورٹ سے تقریباً 5 کلومیٹر اور میکسیکو سٹی سے 50 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔ طیارے نے بحرالکاہل کے ساحلی شہر آکاپولکو سے اڑان بھری تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان پیپلزپارٹی گلف/ مڈل ایسٹ کے سیکریٹری انفارمیشن ذوالفقارعلی مغل کے اعزاز میں عشائیہ تقریب کا انعقاد
لینڈنگ کے دوران مشکلات
حکام کے مطابق طیارہ ایک فٹ بال گراؤنڈ پر لینڈ کرنے کی کوشش کر رہا تھا، اس دوران ویئر ہاؤس کی چھت سے ٹکرا گیا جس کے باعث شدید آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے کے باعث علاقے سے تقریباً 130 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرنا پڑا۔
حادثے کی ویڈیو
طیارے کی لینڈنگ کے دوران گرنے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔
Breaking news ????A private jet crashed near Toluca Airport in San Pedro Totoltepec, State of Mexico.
The aircraft, registered as XA-PRO, was carrying **10 people—two pilots and eight passengers—**when it slammed into an industrial warehouse earlier today, sending a massive column… pic.twitter.com/EeSojqcTAJ
— aircraftmaintenancengineer (@airmainengineer) December 15, 2025
نجی طیارے میں 8 مسافر اور عملے کے 2 افراد سوار تھے تاہم حادثے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، اس حوالے سے حکام نے تحقیقات شروع کردیں۔








