شیخوپورہ: موٹر وے پر بس اور مسافر وین کے تصادم میں 5 افراد ہلاک

تصادم کی تفصیلات
شیخوپورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )موٹر وے کوٹ عبد المالک انٹر چینج کے قریب بس اور مسافر وین کے درمیان تصادم سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: 19 سال بعد رنگ میں اترنے والے مائیک ٹائی سن کو پہلے میچ میں شکست
حادثے کا سبب
ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر وین کوہاٹ سے لاہور جارہی تھی کہ موٹر وے کوٹ عبد المالک انٹر چینج کے قریب تیز رفتار بس نے مسافر وین کو ٹکر ماری۔
یہ بھی پڑھیں: اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں لاکھوں روپے اضافہ، تفصیلات سامنے آگئیں
نقصانات کا جائزہ
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 10 شدید زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں بہادر خاتون نے کار چور کو دبوچ کر واردات ناکام بنادی
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 60 سالہ امان خان، 71 سالہ بہرام خان، 73 سالہ حضور محمد، 63 سالہ فرید خان اور 54 سالہ محمد ایوب کے نام سے ہوئی ہے۔
زخمیوں کی حالت
زخمیوں اور ڈیڈ باڈیز کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔