اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن اور سٹیٹ منسٹر اوورسیز پاکستانی کے وفد کا دورہ متحدہ عرب امارات، چوہدری احسان الحق باجوہ کی رہائش گاہ پر تقریب

سرکاری دورہ متحدہ عرب امارات

دبئی (طاہر منیر طاہر) سٹیٹ منسٹر اوورسیز پاکستانیز عون چوہدری، ایم ڈی اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن افضال بھٹی، ایم این اے راؤ اجمل، ایم این اے ریاض الحق اور ایم این اے شیخ فیاض نے گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کیا اور امارات میں مقیم پاکستانیوں سے ان کے مسائل معلوم کرنے کے لئے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس؛ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب پراسیکیوٹر کی مہلت کی استدعا پر فیصلہ سنا دیا

عشائیہ کا اہتمام

چوہدری احسان الحق باجوہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارتِ اوورسیز پاکستانیز نے اپنی رہائش گاہ پرمتذکرہ سرکاری افسران کے اعزاز میں ایک عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل حسین محمد، ویلفیئر قونصلر عمران شاہد، لیگی ارکان اور پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل، لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز میں ٹاس ہوگیا

حکومتی عزم

اس موقع پر عون چوہدری، افضال بھٹی اور چوہدری احسان الحق باجوہ نے شرکائے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل جاننے اور ان کے حل کے لئے بے حد مخلص ہے۔ اسی مقصد کے لئے اسٹیٹ منسٹر اوورسیز پاکستانیز عون چوہدری، ایم ڈی او پی ایف افضال بھٹی اپنی ٹیم کے ساتھ بیرونی ممالک کا دورہ کر رہے ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے ملاقاتیں کر کے ان کے مسائل معلوم کر رہے ہیں تاکہ ان کا فوری اور مستقل حل نکالا جا سکے۔ متذکرہ ٹیم متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، بحرین، دوحہ اور کویت کے دورہ پر ہیں اور وہاں مقیم پاکستانیوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عابد کی حیرت انگیز کہانی: 70 سال کی عمر میں خواہشات سے آزادی

وزیر اعظم کے دور میں عوامی فلاح

وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارتِ اوورسیز پاکستانیز چوہدری احسان الحق باجوہ نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی ن لیگ کا دور حکومت آیا ہے عوام الناس کو ریلیف ملا ہے۔ سابق دور میں وزیر اعظم نواز شریف اور اب وزیر اعظم شہباز شریف کے دور حکومت میں لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے مثالی اور بہت زیادہ کام ہورہا ہے جس کے اثرات واضح نظر آ رہے ہیں جبکہ پنجاب میں چیف منسٹر مریم نواز کی سرکردگی میں بہت زیادہ تعمیر و ترقی کے کام ہو رہے ہیں جن کی اس دور میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

او پی ایف کی خدمات

ایم ڈی اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن افصالم بھٹی نے کہا کہ OPF نے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے متعدد سہولیاتی سروسز مہیا کی ہیں جن سے بیرون ملک رہنے والے لوگ اور پاکستان میں ان کی فیملیز مستفید ہو رہی ہیں۔ انہوں نے OPF کی طرف سے جاری کردہ سہولیاتی کارڈ کے بارے میں بتایا کہ اس کارڈ کے حصول سے کارڈ ہولڈرز کو بے شمار سہولیات میسر ہیں جن میں علاج معالجہ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بچوں کو حصول تعلیم میں ڈسکاؤنٹ اور دیگر متعدد سہولیات شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...