سندھ پولیس افسران کی سینیارٹی سے متعلق اپیلیں مسترد
سپریم کورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سندھ پولیس افسران کی سینیارٹی سے متعلق اپیلیں مسترد کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں: کشیدگی کے باعث انڈین پریمیئر لیگ کا شیڈول بھی متاثر، ممبئی انڈینز اور کنگز الیون پنجاب کا میچ دھرم شالا سے منتقل
3 رکنی بینچ کا فیصلہ
روزنامہ جنگ کے مطابق جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے سندھ سروس ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھا۔
یہ بھی پڑھیں: زکوڑی گروپ کی سمیدا کے زیر اہتمام ”میڈ اِن پاکستان ایکسپو“ میں شرکت، ZIL کی مصنوعات کی قومی سطح پر نمائش کی۔
سینیارٹی بحالی کا حکم
سپریم کورٹ نے 2019 سے قبل والی سینیارٹی بحال کرنے کا حکم برقرار رکھتے ہوئے سینیارٹی بحالی کو آئینی حق قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا اجلاس؛ثنا یوسف کی والدہ بتائیں کیا پولیس کی کارروائی سے مطمئن ہیں؟عرفان صدیقی کے سوال پر مقتولہ کی والدہ نے بتا دیا
حکومت سندھ کی اپیلیں خارج
عدالت نے حکومت سندھ کی جانب سے دائر اپیلیں خارج کرتے ہوئے متاثرہ افسران کو بروقت ترقی کے لیے اہل قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: لیبیا کشتی حادثہ، جاں بحق مزید 2 افراد کی میتیں پاراچنار پہنچا دی گئیں۔
افسران کے حقوق کا دفاع
سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سندھ سروس ٹربیونل نے افسران کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔ پولیس افسران کو 1991 میں سیاسی بنیادوں پر ملازمت سے فارغ کیا گیا تھا، 1994 میں آئی جی سندھ نے افسران کو ابتدائی تقرری کی تاریخ سے بحال کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پہلے ہی آئین و قانون پر عوام کا اعتماد کم ہوتا جا رہا ہے آپ مزید خرابی پیدا کر رہے ہیں:علامہ راجہ ناصر عباس
سینیارٹی کی تبدیلی پر وضاحت
عدالت نے کہا کہ بحالی کے وقت مالی فوائد نہ دینے اور اصل سینیارٹی برقرار رکھنے کا حکم دیا گیا تھا، 2019 کی سینیارٹی لسٹ میں افسران کی تقرری کی تاریخ تبدیل کردی گئی تھی۔ سینیارٹی تبدیل کرنے سے قبل شوکاز نوٹس جاری نہیں کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی کی حارث رؤف کو مزاحیہ وارننگ
سندھ حکومت کی استدعا
واضح رہے کہ حکومت سندھ کی استدعا تھی کہ سینیارٹی 1990 کے بجائے 92991 کی تقرریوں سے جوڑی جائے۔
ٹربیونل کا فیصلہ
ٹربیونل نے 2019 کی سینیارٹی لسٹ کو غیر قانونی قرار دیا تھا اور افسران کی 1990 سے سینیارٹی بحال کرنے کا حکم دیا تھا。








