بیلجیئم میں سید حافظ عاصم منیر کے چیف آف ڈیفنس کے منصب پر فائز ہونے کی خوشی میں تقریب، کمیونٹی کی شرکت، پاک فوج کے حق میں نعرہ بازی
تقریب کا آغاز
برسلز ( نمائندہ خصوصی ) بیلجیئم کے تاریخی شہر لوان میں فیلڈ مارشل سید حافظ عاصم منیر کے چیف آف ڈیفنس کے منصب پر فائز ہونے کی خوشی میں ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد قومی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کے جذباتِ حب الوطنی کا اظہار کرنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا احتجاج کا اعلان لیکن کیا حکومت کی طرف سے کوئی رابطہ ہوا یا نہیں؟ اسد قیصر نے بتادیا
مہمانِ خصوصی اور اہم شخصیات
تقریب کے مہمانِ خصوصی معروف سماجی و سیاسی شخصیت ملک شرجیل اعوان تھے۔ اس موقع پر معروف کاروباری شخصیت حق نواز، ممتاز سماجی شخصیات اور پاکستانی کمیونٹی کے دیگر معزز اراکین نے شرکت کی۔ تقریب کی میزبانی مرزا طاہر نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دی۔
یہ بھی پڑھیں: سپیکر قومی اسمبلی سے اپوزیشن کے سینیٹرز اور اراکینِ قومی اسمبلی کی ملاقات
شرکت اور قومی یکجہتی
اس تقریب میں بیلجیم اور ہالینڈ سے تعلق رکھنے والی پاکستانی کمیونٹی، بالخصوص نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور قومی یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ ہالینڈ سے عبدالاسلام، حمزہ راجہ اور علیم بٹ نے خصوصی طور پر شرکت کی، جبکہ بیلجیم سے حق نواز اور ان کے رفقا نے بھی تقریب کو کامیاب بنانے میں فعال کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنازے کی تلقین کرکے آنا کس مقصد کیلیے تھا،بانی پی ٹی آئی ڈی چوک میں بند تھے جو وہاں آکر چھڑانا تھا؟ کئی سوالات اٹھ گئے
نعرے اور تقاریر
تقریب کے دوران شرکاء نے فیلڈ مارشل سید حافظ عاصم منیر اور پاک فوج کے حق میں پُرجوش نعرے لگائے۔ مقررین اور شرکاء نے اس امر پر زور دیا کہ فیلڈ مارشل سید حافظ عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں، پیشہ ورانہ مہارت اور قومی سلامتی کے لیے خدمات نے پاکستان کا وقار عالمی سطح پر بلند کیا ہے۔ ان کی قیادت میں ملک مضبوط دفاع اور استحکام کی راہ پر گامزن ہے، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کا پہلا ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ رواں برس شامل ہونے کا امکان
مہمانِ خصوصی کا خطاب
مہمانِ خصوصی ملک شرجیل اعوان نے اپنے خطاب میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی وطنِ عزیز کا قیمتی اثاثہ ہیں جو ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اتحاد، نظم و ضبط اور مثبت سوچ کے ساتھ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
تقریب کا اختتام
تقریب کا اختتام حب الوطنی کے جذبے، قومی اتحاد، پاک فوج سے بھرپور اظہارِ یکجہتی اور پاکستان کے محفوظ، مستحکم اور روشن مستقبل کے عزم کے ساتھ ہوا۔ شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ دنیا کے کسی بھی حصے میں ہوں، وطنِ عزیز کے وقار، سلامتی اور ترقی کے لیے متحد رہیں گے۔








