راولپنڈی کے معروف بزنس مین احسن نذیر خان انتقال کر گئے
احسن نذیر خان کی وفات
برسلز (نمائندہ خصوصی) راولپنڈی کے علاقے قاضی روڈ، ڈھیری حسن آباد سے تعلق رکھنے والے معروف بزنس مین اور سماجی شخصیت احسن نذیر خان دل کا دورہ پڑنے کے باعث اچانک انتقال کر گئے۔ مرحوم کی عمر 38 برس تھی۔ مرحوم، نذیر خان کے صاحبزادے اور سحر وش خان کے والد تھے جبکہ وہ قاضی روڈ کی معروف شخصیات ملک جاوید علی، ملک ظفر علی، عاطف نذیر، وقاص ملک اور ندیم ملک کے بھائی تھے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل اور ایران نے دو عشروں میں جنگ کے لیے کون سی تیاریاں کی ہیں؟
احسن نذیر خان کی شخصیت
احسن نذیر خان شوگر کے مریض تھے تاہم باقاعدگی سے اپنا علاج اور صحت کا خیال رکھتے تھے۔ وہ ایک عبادت گزار، نہایت شفیق، ایمان دار اور محبِ وطن انسان تھے۔ انہیں پاکستان سے گہری محبت تھی اور وہ افواجِ پاکستان کے پرجوش حامی تھے۔ مرحوم سماجی فلاح و بہبود اور انسانیت کی خدمت میں بھی پیش پیش رہتے تھے۔
تعزیتی پیغامات
ان کے قریبی دوست عبدالحمید قادری (لاہور)، فخر ملک (راولپنڈی) اور وقار ملک (برسلز) نے اپنے تعزیتی پیغامات میں کہا کہ کم عمری میں ایک نیک، شریف اور محب وطن شخصیت کا دنیا سے رخصت ہونا ایک بڑا سانحہ ہے جس کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین۔








