ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو آپریشن کے بعد گرفتار سابق ایم پی اے کامران فاروقی کو بری کردیاگیا۔

کراچی کی خصوصی عدالت کا فیصلہ

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 سال پرانے غیر قانونی اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمدگی کے 2 مقدمات میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو آپریشن کے بعد گرفتار سابق ایم پی اے کامران فاروقی کو بری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایکسپو سٹی دبئی کے ایگزیبیشن سینٹر میں پاکستان کا 78 واں یوم آزادی دھوم دھام سے منایا گیا

عدالت میں شواہد کی کمی

ایکسپریس نیوز کے مطابق پراسکیوشن 9 برس میں جرم ثابت کرنے میں ناکام رہی۔ عدالت نے عدم شواہد کی بنا پر کامران فاروقی کو بری کردیا۔ وکلا صفائی عابد زمان اور اسامہ علی گجر ایڈووکیٹس نے موقف دیا تھا کہ کامران فاروقی کو رینجرز نے ان کے گھر سے حراست میں لیا تھا۔بعد میں 2 مقدمات درج کئے گئے۔ پراسیکیوشن کے پاس کوئی ثبوت موجود نہیں۔ کامران فاروقی کو مقدمات سے بری کیا جائے۔

گرفتاری کی تفصیلات

پراسیکیوشن کے مطابق 15 دسمبر 2016 کو رینجرز نے ملزم کامران فاروقی کو گرفتار کیا تھا۔ کامران فاروقی کو گارڈن سے اسنیپ چیکنگ کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ چیکنگ کے دوران کامران فاروقی سے غیر قانونی اسلحہ اور ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوا تھا۔ ملزم کامران فاروقی کے خلاف تھانہ نبی بخش میں 2 مقدمات درج کئے گئے تھے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...