بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور ورکرز کا ایک بار پھر اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا، علیمہ خان کہتی ہیں گرم کپڑے ساتھ لائیں ہیں، آج واپس نہیں جائیں گے

دھرنا کا آغاز

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور پارٹی کے ورکرز نے اڈیالہ کے باہر دھرنا دے دیا۔ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ حکومت بتائے بانی پی ٹی آئی سے آخر فیملی کی ملاقات کیوں نہیں کراتے؟ اگر آج بھی ملاقات نہ کرائی گئی تو ہم سب یہیں پر بیٹھے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: لڑکوں کو شادی جلدی کرلینی چاہیے: سابق کپتان شعیب ملک کا مشورہ

احتجاج کی وجوہات

میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ ہر منگل کو ہمیں یہاں روکا جاتا ہے، ہم کوئی غیر قانونی اور غیر آئینی کام نہیں کر رہے، احتجاج کے علاوہ ہمارے پاس اور کیا راستہ بچا ہے۔ بانی کا مطالبہ آئین کی بحالی، جمہوریت کی بحالی اور رول آف لا ہے، افغان ٹریڈ بند ہونے سے کتنے لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں، عدلیہ کو آزادی کے دائرے سے ہی باہر نکال دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نااہلی ریفرنس؛ وفاقی آئینی عدالت نے الیکشن کمیشن کو سہیل سلطان کیخلاف تاحکم ثانی کارروائی سے روک دیا

صورتحال کی سنگینی

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حالات بد سے بدترین ہوتے جارہے ہیں، قانون کے مطابق ہمیں ملاقات کی اجازت دے دیں، بانی کو اگر یہاں سے کہیں اور شفٹ کریں گے تو کیا باقی ملک میں سیکورٹی صورتحال بہتر ہے؟ حکومت بتائے میری بہن نے گزشتہ ملاقات پر کیا سیاسی بات کی، سیاسی باتیں تو پارٹی کے لوگوں سے کی جانی چاہیے۔ ہم کوئی دہشتگرد نہیں ہیں، پی ٹی آئی پرامن جماعت ہے، انہوں نے واٹر کینن کا استعمال کرکے ہم لوگوں کو زخمی کیا، پنجاب پولیس دہشتگرد پولیس ہے۔

آخری مطالبات

علیمہ خان نے کہا کہ ملاقات نہیں کراتے نا کرائیں ہم پرامن بیٹھے ہیں آج کمبل بھی لائے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...