بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے کا الزام، آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی عثمان حیدر کو معطل کردیا
معطلی کی خبر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قتل کے ملزم ڈی ایس پی عثمان حیدر کو آئی جی پنجاب نے معطل کردیا ہے۔ ڈی ایس پی عثمان حیدر پر بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے کا الزام ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا نے ایران سے ویتنام تک مختلف تنازعات میں کن ممالک کی مدد کی؟
گرفتاری کی تفصیلات
ملزم عثمان حیدر دوہرے قتل کے الزام میں گرفتار ہیں۔ معطلی کے دوران ڈی ایس پی عثمان حیدر سی سی پی او لاہور کو رپورٹ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی۔
قتل کا اعتراف
ڈی ایس پی عثمان حیدر کی اہلیہ اور بیٹی کی گمشدگی کا معمہ حل ہو گیا، جہاں خود ڈی ایس پی عثمان حیدر نے دونوں کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاپتا سابق ایم این اے نثار پہنور کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم
تحقیقات کی رپورٹ
ڈی آئی جی ذیشان رضا کے مطابق ملزم نے دورانِ تفتیش بتایا کہ اس نے اپنی بیوی اور بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔ انہوں نے بتایا کہ عثمان حیدر نے ایک ماہ قبل اہلیہ اور بیٹی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ برکی میں درج کروایا تھا。
لاشوں کی برآمدگی
ڈی آئی جی کے مطابق بیٹی کی لاش کاہنہ جبکہ اہلیہ کی لاش شیخوپورہ سے برآمد کی گئی۔








