پنجاب بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے جامع پالیسی منظور کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا

پنجاب میں بچوں کے حقوق کا تحفظ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق پنجاب کو بچوں کیلئے محفوظ ترین صوبہ بنانے کے مشن میں ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے۔ پنجاب بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے جامع چائلڈ پروٹیکشن پالیسی منظور کرنے والا پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس طارق محمود جہانگیری ڈگری تنازع کیس سماعت کے لیے مقرر

اجلاس کی تفصیلات

یہ خیالات سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے محکمہ داخلہ میں چائلڈ پروٹیکشن پالیسی کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بیان کیے۔ اجلاس میں چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ عاصمہ چیمہ، ڈی جی چائلڈ پروٹیکشن بیورو راؤ ندیم اختر، پروگرام لیڈ چائلڈ پروٹیکشن یونیسیف پاکستان زاہدہ منظور اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں چائلڈ پروٹیکشن پالیسی فریم ورک اور تمام متعلقہ اداروں کے مربوط رابطے و حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کردار چاہے جیسا بھی ہو، اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرتی: عینا آصف

چائلڈ پروٹیکشن پالیسی کا مقصد

اس موقع پر سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن پالیسی بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے عملی فریم ورک فراہم کرتی ہے۔ حکومت پنجاب بچوں پر تشدد، زیادتی اور استحصال کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ صوبہ بھر میں چائلڈ پروٹیکشن میکانزم کو مؤثر بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو ایک پیج پر لایا گیا ہے۔ حکومت "گڈ ٹچ بیڈ ٹچ" آگاہی مہم بھی چلا رہی ہے، جسے محکمہ سکول ایجوکیشن کے تعاون سے ابتدائی کلاسز کے سلیبس میں شامل کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی پنجاب کی ایک نرس کو ریپ سے بچانے والی واٹس ایپ کی ‘لائیو لوکیشن’

چائلڈ پروٹیکشن یونٹس کی کارکردگی

سیکرٹری داخلہ نے صوبہ بھر میں قائم چائلڈ پروٹیکشن یونٹس کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو محفوظ شیلٹر، خوراک، تعلیم اور صحت کی سہولیات کے ساتھ نفسیاتی اور قانونی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ایمرجنسی 15 پر بھی بچوں کے تحفظ کیلئے خصوصی ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے، جہاں 3 کا آپشن سلیکٹ کر کے آپ بچوں کے تحفظ سے متعلق پولیس اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا کردار

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن پالیسی کی منظوری بچوں کے تحفظ کیلئے ایک تاریخی سنگِ میل ہے اور یہ وزیراعلیٰ پنجاب کی بچوں کے حقوق سے وابستگی کی عکاس ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن پالیسی صوبہ بھر میں بچوں کے تحفظ کے نظام کو مضبوط بنائے گی، اور بچوں کے تحفظ کیلئے قانون سازی اور اداروں کے درمیان مؤثر ربط قائم کیا جا رہا ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو یونیسیف پاکستان کے اشتراک سے کیس مینجمنٹ پر عملدرآمد کر رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...