لاہور میں 9 سالہ بچی سے زیادتی، ایسے جرائم میں ملوث افراد کو مثال بنایا جائے گا: چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ
واقعہ کی تفصیلات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے علاقے اچھرہ میں 9 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے افسوسناک واقعے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے متاثرہ بچی کے گھر کا دورہ کیا اور اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کی سیاست میں باضابطہ انٹری، الیکشن کمیشن میں کاغذات جمع کرادیے
ملاقات اور حوصلہ افزائی
حنا پرویز بٹ نے بچی کے والد اور دیگر اہلِ خانہ سے تفصیلی گفتگو کی، ان کا حوصلہ بڑھایا اور انصاف کی فراہمی کی مکمل یقین دہانی کرائی۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نفیس کا کرکٹر اعظم خان کے ساتھ کیا تعلق ہے؟ مداح جان کر حیران
وزیر اعلیٰ کی ہدایات
حنا پرویز بٹ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی واضح ہدایت ہے کہ بچوں اور خواتین کے خلاف کسی بھی قسم کے جرم میں ملوث عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے خلاف بیان دینے والا افغان شہری گرفتار
قانونی کارروائی
اس مقدمے میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور تفتیش کے تمام مراحل قانون کے مطابق آگے بڑھائے جا رہے ہیں۔ کمسن بچیوں کے خلاف جنسی جرائم ناقابلِ برداشت ہیں اور ایسے درندہ صفت افراد کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دلوانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میکسیکو میں امریکی سرحد کے قریب 5 موسیقار اغوا کے بعد قتل
پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی حمایت
پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی متاثرہ بچی اور اس کے خاندان کو قانونی، نفسیاتی اور ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔
وزیر اعلیٰ کا وژن
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا وژن بالکل واضح ہے کہ پنجاب میں کوئی بچی، کوئی خاتون خود کو غیر محفوظ محسوس نہ کرے۔ بچوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ایسے جرائم میں ملوث افراد کو مثال بنایا جائے گا۔








