وزیراعظم کا بیرون ملک جانے والے افراد کو آف لوڈ کرنے کے معاملے کا نوٹس، چودھری سالک کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی
وزیراعظم کا نوٹس
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم شہبازشریف نے بیرون ملک جانے والے افراد کو آف لوڈ کرنے کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: انڈیا میں وائرل فیشن شو: کچی آبادی کے نوجوان ماڈلز سلیبریٹی بن گئے
کمیٹی کی تشکیل
وزیراعظم کی جانب سے وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی، وفاقی وزیر آئی ٹی، وزیر مملکت اوورسیز پاکستانیز بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ وزارت خارجہ امور، نادرا اور ایف آئی اے کے نمائندے کو بھی کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کار انرجی سیکٹرز میں سرمایہ کاری کریں گے، وزیر توانائی ناصر شاہ سے قونصل جنرل کی ملاقات
کمیٹی کے ارکان
بتایا گیا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی اور نیشنل آئی ٹی بورڈ کے سربراہان بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے، سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز، سیکرٹری آئی ٹی، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: یورپی یونین کا ایپل اور میٹا پر 70 کروڑ یورو کا جرمانہ، ٹرمپ کی ناراضی کا خطرہ
نیا میکنزم تجویز کرنا
یہ کمیٹی بیرون ملک جانے والے افراد سے متعلق نیا میکنزم تجویز کرے گی، پروٹیکٹر سٹیمپ سے متعلق نظام کو بین الاقوامی سطح پر ہم آہنگ کرنے کی سفارش بھی کی جائے گی۔ کمیٹی تین ہفتوں میں اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: مجوزہ آئینی ترمیم کے ڈرافٹ سے کونسی شقیں کس کے کہنے پر نکال دی گئیں۔۔؟ عاصمہ شیرازی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
کمیٹی کے سربراہ کا بیان
کمیٹی کے سربراہ وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ کچھ ہفتوں سے بیرون ممالک روزگار کیلئے جانے والے پاکستانیوں کو ائیرپورٹس پر آف لوڈ کرنے کے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔ وزارت داخلہ اور وزارت اوورسیز پاکستانیز میں اس حوالے سے اعلیٰ سطح پر اجلاس ہوئے، جس میں وزیر داخلہ نے بھی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا احتجاج کا اعلان لیکن کیا حکومت کی طرف سے کوئی رابطہ ہوا یا نہیں؟ اسد قیصر نے بتادیا
امیدیں اور اقدامات
وزیر اعظم نے معاملے پر اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی ہے، امید ہے جنوری تک روزگار کیلئے بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کے ائیرپورٹس پر آف لوڈنگ کے واقعات کا تدارک کر لیا جائے گا۔ تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ایسے واقعات روکنے کیلئے ایس او پیز بنا رہے ہیں۔
حکومت کی ترجیحات
ان کا کہنا ہے کہ محفوظ اور منظم طریقے سے بیرون ملک روزگار کیلئے کاوشیں کرنا حکومتِ پاکستان کی ترجیح ہے۔ بیرونِ ملک پاکستانی ترسیلاتِ زر سے ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ رواں سال 7 لاکھ سے زائد پاکستانی روزگار کے لیے بیرونِ ملک گئے۔ سکل ڈویلپمنٹ پروگرامز سے پاکستانیوں کی بیرونِ ملک ملازمت کے بہتر مواقع مل سکتے ہیں، نیشنل سکلز پاسپورٹ سے بیرونِ ملک ملازمت میں سہولت مل رہی ہے۔








