پاکستان کو سرحد پار دہشت گرد عناصر سے مستقل خطرات کا سامنا ہے،دفترخارجہ

پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف عزم

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سرحد پار سے سرگرم دہشت گرد عناصر کی جانب سے مستقل خطرات کا سامنا ہے، جبکہ بعض دہشت گرد گروہوں کو ہمارے مخالفین کی جانب سے مسلسل معاونت حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی بنچ نے ایک وقوعہ پر 2 ایف آئی آر کے اندراج سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی

پاکستان میں دہشت گردی کے اثرات

ترجمان نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں دنیا کے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔ دہشتگردی کے باعث پاکستان میں اب تک 90 ہزار سے زائد قیمتی جانوں کا نقصان ہو چکا ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ قوم نے امن و سلامتی کیلیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ یہ قربانیاں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار اور غیر متزلزل عزم کی زندہ یاد دہانی ہیں۔ پاکستان کی قربانیوں نے نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ پورے خطے اور اس سے باہر بھی بے شمار قیمتی جانیں بچائی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ قبول کر لیا، بھارتی میڈیا کا بڑا دعویٰ

آرمی پبلک سکول سانحہ کی یاد

انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ آرمی پبلک سکول کے معصوم بچوں کی قربانی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے قومی عزم کی ایک روشن اور ناقابلِ فراموش علامت ہے۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کے خلاف مسلسل فیصلہ کن اور مؤثر کارروائیاں کر رہے ہیں۔

عالمی تعاون کی ضرورت

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ عالمی برادری کو دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں اور کوششوں کا اعتراف کرنا چاہیے اور اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...