بھارتی وزیراعلیٰ نتیشن کمار کا اقلیتوں بارے رویہ قابلِ مذمت ہے، اقوام متحدہ نوٹس لے، حافظ طاہر اشرفی
چیئرمین پاکستان علما کونسل کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے بھارتی وزیراعلیٰ نتیشن کمار کا اقلیتوں بارے رویہ قابلِ مذمت ہے، اقوام متحدہ نوٹس لے۔
یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈکپ میں پاکستان کا سفر بغیر کسی جیت کے ختم
بین المذاہب ہم آہنگی کی اہمیت
وفاقی دارالحکومت میں اقلیتی رہنماؤں کے ساتھ بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ آسٹریلیا میں پیش آئے واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ جمعہ کے روز بہار کے وزیراعلیٰ، آسٹریلیا واقعے کی مذمت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا نے مشرق وسطیٰ سے اپنے غیر سفارتی عملے کے رضاکارانہ انخلا کی منظوری دیدی
بہار کے وزیراعلیٰ کی مذمت
چیئرمین پاکستان علما کونسل اور اقلیتی رہنماؤں نے بہار کے وزیراعلیٰ نتیشن کمار کے اقلیتوں کے متعلق غیراخلاقی عمل کی مذمت کی اور اقوام متحدہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ملکی سلامتی کا پیغام
اُن کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی کیلئے ہم سب متحد ہیں۔ آسٹریلیا میں پیش آئے واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہیں، جمعہ کے روز بہار کے وزیراعلیٰ اور آسٹریلیا واقعے کی مذمت کی جائے گی۔ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔








