فیض حمید کیس میں آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز میں کہیں عمران خان کا نام موجود نہیں،شیخ وقاص اکرم

شیخ وقاص اکرم کا بیان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ فیض حمید کیس میں آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز میں کہیں عمران خان کا نام موجود نہیں۔ جب انکوائری میں کہیں عمران خان کا ذکر تک موجود نہیں تو تحریک انصاف اس پر کیا ردعمل دے؟ یہ فوج کا اندرونی معاملہ ہے، فوج جانے جنرل جانے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

کرنٹ افیئرز پروگرام میں گفتگو

کرنٹ افیئرز پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علامہ ناصر عباس اور محمود اچکزئی ہمارے قابل احترام اتحادی ہیں، ان کی رائے کو مقدم رکھا جاتا ہے اسی لیے انہیں خصوصی طور پر تحریک انصاف کی پولیٹیکل کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اندرونی اختلافات کا تاثر

شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی میں 80 کے قریب ممبران شامل ہیں، پولیٹیکل کمیٹی کا سائز ردبدل کرکے چھوٹا کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں سلمان اکرم راجہ نے اپنے استحقاق کے مطابق ایک کلیے پر فیصلے کیے ہیں۔ اس تبدیلی سے اندرونی اختلافات کا تاثر دینا سراسر غلط ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...