جمہوریت کی بحالی، آئین کی بالادستی اور پاکستان میں رول آف لا کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک جگہ اکٹھا ہونا پڑے گا، محمد زبیر عمر
بیان کا پس منظر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر رہنما تحریک تحفظ آئین پاکستان محمد زبیر عمر کا کہنا ہے کہ جمہوریت کی بحالی، آئین کی بالادستی اور پاکستان میں رول آف لا کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک جگہ پہ اکٹھا ہونا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: گوادر سے 3 مختلف اطراف سے ریل گاڑیاں بھی چلیں گی جو ایران، افغانستان اور چین سے جا ملیں گی، تعلقات بہتر ہو گئے تو بھارت بھی شامل ہو جائیگا۔
قومی کانفرنس کی تفصیلات
جی ڈی اے کے وفد سے ملاقات کے بعد اپنے ویڈیو بیان میں محمد زبیر عمر نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 20 اور 21 دسمبر 25 کو قومی کانفرنس اسلام آباد میں منعقد کی ہے، جس میں تمام مکتبہ فکر کے افراد جن میں صحافی برادری، مختلف سیاسی جماعتیں اور دیگر شرکت کر رہے ہیں۔
ہم نے اس سلسلے میں جی ڈی اے کے اکابرین کو دعوت دی ہے کہ وہ بھی اس قومی کانفرنس میں شرکت کریں۔ پاکستان کو اس وقت سنگین بحرانوں کا سامنا ہے جس کا مقابلہ تمام سیاسی جماعتیں ایک ساتھ اکٹھا ہو کر ہی کر سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی میں کنگڈم گروپ، کنگڈم ویلی اور PIPEX کے درمیان کاروباری معاہدہ، دستخط ہوگئے
تحریک کا عزم
تحریک تحفظ آئین پاکستان نے یہ بیڑا اٹھایا ہے کہ وہ پاکستان میں آئین کی بحالی، جمہوریت کی بحالی، رول آف لا اور انسانی حقوق کی بحالی تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
سوشل میڈیا پر بیان
سینیئر رہنما تحریک تحفظ آئین پاکستان محمد زبیر عمر کا جی ڈی اے کے وفد سے ملاقات کے بعد ویڈیو بیان۔
محمد زبیر عمر کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت کی بحالی، آئین کی بالادستی اور پاکستان میں رول آف لا کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک جگہ پہ اکٹھا ہونا پڑے گا۔ اس سلسلے میں تحریک تحفظ… pic.twitter.com/kKhclQySPi
— Tehreek-e-Tahafuz-e-Ayin-e-Pakistan (@TTAP_OFFICIAL) December 16, 2025








