بہار کے وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار کے مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے کے عمل پر ایچ آر سی پی کا بیان بھی آ گیا
ایچ آر سی پی کا رد عمل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہیومین رائٹس کونسل آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے بھارتی صوبے بہار کے وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار کے مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے کے عمل پر شدید ردِعمل دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے منافع بخش ادارہ بن گیا
مذہبی جذبات کی توہین
ایچ آر سی پی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ مسلم خاتون کے حجاب کو سرِعام زبردستی ہٹانا پوری مسلم اُمہ کے مذہبی جذبات کی کھلی توہین ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا یہ اقدام غیر انسانی اور غیر اخلاقی ہے جو خواتین کے تحفظ، مساوات اور مذہبی آزادی کے عالمی اصولوں کی صریح خلاف ورزی کرتا ہے۔
تحقیقات کا مطالبہ
بیان میں بھارتی حکومت سے اس واقعے کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ متاثرہ خاتون ڈاکٹر کو مکمل تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے۔ کسی بھی عورت کے جسم، لباس یا مذہبی شناخت میں زبردستی مداخلت انسانی وقار کی سنگین پامالی ہے۔








