لیہ میں 2 سالہ بچہ سیوریج کے گڑھے میں گر کر جاں بحق، اہل علاقہ سراپا احتجاج
بچہ سیوریج کے گڑھے میں جاں بحق
لیہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لیہ کے علاقے بستی ککڑ والا میں سیوریج کے گڑھے میں گر کر 2 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں مجلس وحدت المسلمین اور ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام ’’پیغمبر عشق اعظم کانفرنس‘‘، قطر پر حملے کی مذمت
واقعے کی تفصیلات
’’جنگ‘‘ کے مطابق بچے کے والد نے بتایا ہے کہ بیٹا کھیلتے ہوئے گھر کے پاس موجود سیوریج کے گڑھے میں جا گرا۔
یہ بھی پڑھیں: انڈیا کا لداخ میں فوجیں پیچھے ہٹانے اور چین کے ساتھ سرحدی کشیدگی کم کرنے کا نیا معاہدہ کی اہمیت کیا ہے؟
علاقائی مسائل
اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ 6 سال سے انتظامیہ کو درخواست کر رہے ہیں لیکن کوئی پرسانِ حال نہیں۔ علاقے میں سیوریج سسٹم نہیں، اپنی مدد آپ کے تحت سیوریج گڑھے بنائے گئے ہیں۔
حکام سے اپیل
بچے کے والد اور اہلِ علاقہ نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔








