گھوٹکی: گزشتہ شب بس سے اغوا کیے گئے تمام مسافروں کو بازیاب کروالیا گیا
بازیابی کا عمل
گھوٹکی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گڈوکشمور روڈ پر گزشتہ شب بس سے اغوا کیے گئے تمام مسافروں کو بازیاب کرالیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اردن کی مسلح افواج کے سربراہ کی جی ایچ کیو میں ملاقات
مسافروں کی تعداد کی تصدیق
ڈی ایس پی اوباڑو عبدالقادر کے مطابق بس کنڈکٹر مغوی مسافروں کی صحیح تعداد نہیں بتا سکا تھا۔ ڈاکوؤں نے 14 مسافروں کو اغوا کیا تھا جب کہ کنڈکٹر نے 18 افراد کے اغوا کا کہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: فلور ملز میں کام کرنے والے شہری کے اغواء اور قتل کا معمہ حل، اہم انکشاف
مغویوں کی حالت
ڈی ایس پی کے مطابق 13 مغوی بازیاب ہوئے ہیں اور ایک کی لاش مل گئی ہے جس کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔ جاں بحق مغوی کریم بخش ضلع جعفرآباد کا رہائشی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شرح پیدائش میں کمی، ویتنام میں صرف 2 بچے پیدا کرنے کی پابندی ختم
پولیس کی مداخلت
پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران ڈاکوؤں سے مقابلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ ڈاکوؤں نے پولیس بکتر بند پر راکٹ بھی فائر کیے۔
حملے کی تفصیلات
واضح رہے کہ گزشتہ شب ڈاکوؤں نے کوئٹہ جانے والی ایک بس پر حملہ کیا تھا۔ ڈاکوؤں نے کئی دیر تک فائرنگ کی جس کے بعد خواتین کو چھوڑ کر مرد مسافروں کو اغوا کرکے لے گئے تھے۔








