پی آئی اے کی نجکاری آخری مراحل میں داخل
پی آئی اے کی نجکاری کا عمل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور اب الٹی گنتی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ اس کے ساتھ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن سے متعلق بھی اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حج تیاریوں کا آغاز، سعودی عرب کی عمرہ ویزے پر موجود غیر ملکیوں کو واپس جانے کی ہدایت
کنسورشیم کے ساتھ ملاقاتیں
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق، پی آئی اے انتظامیہ اور چاروں کنسورشیم کے آفیشلز کی سی ای او پی آئی اے اور دیگر اعلی افسران سے ہفتے کے دن ملاقات اور اجلاس ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: ایئر سیال کے پاس ٹوٹل 3 طیارے اور تینوں ہی خراب، معاملہ عدالت لے کر جاؤں گا، میاں داؤد ایڈووکیٹ
کراچی میں بیٹھک
ذرائع کے مطابق، پی آئی اے خریداری میں دلچسپی رکھنے والے کنسورشیم گروپس کی ہفتے کے دن کراچی میں پی آئی اے ہیڈ آفس میں بیٹھک ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج فتنہ الخوارج اور اس کے سہولت کاروں کو شکست دے گی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر
اجلاس کی تفصیلات
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور اور اسلام آباد میں بھی کنسورشیم کے اجلاس پی آئی اے حکام اور نجکاری کمیشن حکام سے روزانہ بنیادوں پر ریکارڈ اور تفصیلات مانگ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟
بولی لگانے کے لیے تیاری
چار کنسورشیم نے پی آئی اے کی بولی لگانے کے لیے فنانس اور ایچ آر کے ماہرین سے مکمل ریکارڈ حاصل کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 14 سالہ جواد کے اعضاء نے 5 زندگیاں روشن کر دیں
آخری اجلاس
ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ای او پی آئی اے، چیف ایچ آر افسر، چیف فنانس افسر سمیت پی آئی اے کے اعلی حکام کے ساتھ تمام کنسورشیم کے حکام کا آخری اجلاس ہوا ہے۔ تمام کنسورشیم اپنی بولی 23 دسمبر کو پیش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ہانگ کانگ سکسز فائنل: کویت کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
پی آئی اے کی مکمل معلومات
ذرائع کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ بولی لگانے والے کنسورشیم کو پی آئی اے حوالے کی جائے گی۔ پی آئی اے کے پاس اس وقت 34 طیارے اور 90 سے زائد روٹس ہیں۔ کنسورشیم کو پی آئی اے کے ملازمین کا ریکارڈ، ملکی و بین الاقوامی پروازوں کی یومیہ و ماہانہ آمد سمیت دیگر تفصیلات فراہم کردی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: زندہ مرغی اور گوشت کی قیمت میں کمی
عملے کی تفصیلات
اس کے علاوہ پی آئی اے کے پائلٹس، ایئرکرافٹ انجینئرز، فضائی میزبانوں اور گراؤنڈ اسٹاف کی مکمل تفصیلات بھی کنسورشیم کو فراہم کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی، اسسٹنٹ سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سجاد حیدر کا انتقال
ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن پی آئی اے خریدنے والے کنسورشیم کے ذمے نہیں ہوگی۔ وزیراعظم سیکریٹریٹ سے بھی پی آئی اے خریداری کے لیے چاروں کنسورشیم کو مکمل تفصیلات فراہم کرنے اور تعاون کی ہدایت کی گئی ہے۔
شفاف عمل کی یقین دہانی
پی آئی اے کی نجکاری کے لیے شفاف عمل کے تحت بولی کو میڈیا پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔








