صدر مملکت نے اہم قانون سازی کی منظوری دیدی، دانش سکولز اتھارٹی بل واپس بھجوا دیا
صدر مملکت آصف علی زرداری کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے دانش سکولز اتھارٹی بل وزیر اعظم کو واپس بھجوا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر محمد علی کا “تعلیم کارڈ”!
دانش سکولز اتھارٹی بل کی واپسی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایوان صدر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق، صدر پاکستان آصف علی زرداری نے دانش سکولز اتھارٹی بل 2025 صوبائی مشاورت کی ضرورت کے پیش نظر نظر ثانی کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف کو واپس بھجوایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر 2035 تک اپنے عہدے پر برقرار رہ سکتے ہیں، صحافی حمزہ اظہر
صوبائی حکومتوں سے مشاورت کی ضرورت
صدر مملکت نے کہا کہ صوبوں میں دانش سکولوں کے قیام کی متعلقہ صوبائی حکومتوں سے پیشگی مشاورت ناگزیر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے لوگ کہیں کہ وہ بانی کے بیانیے کے ساتھ نہیں تو ان سے بات ہو سکتی ہے، عطا تارڑ
اہم قانون سازی کی منظوری
علاوہ ازیں، صدر مملکت وزیراعظم کے مشورے پر اہم قانون سازی کی منظوری دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 30 اپریل تک ملک میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان
قانون شہادت (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری
صدر مملکت نے وزیر اعظم کے مشورے پر قانون شہادت (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی۔ آصف زرداری نے کنگ حمد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایڈ میڈیکل سائنز بل 2025 کی توثیق بھی کر دی۔
نیشنل کمیشن فار مائنورٹیز رائٹس بل 2025
صدر مملکت آصف علی زرداری نے نیشنل کمیشن فار مائنورٹیز رائٹس بل 2025 کی بھی منظوری دے دی۔








