پنجاب میں جدید پھل اور سبزی مارکیٹس کا تعارف
نیا دور خریداری کا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) "ماڈرن پنجاب "میں عوام کیلئے خریداری کا نیا دور شروع ہوگیا، پنجاب کی سبزی منڈیوں میں ماڈرن فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل مارکیٹس متعارف کرا دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: حلیم عادل شیخ اور انکے بھائی جعل سازی کے مقدمے میں بری
ماڈرن سبزی منڈیاں
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ماڈرن سبزی منڈیوں میں خریداروں اور آڑھتیوں کے صاف پانی کے لئے تمام واٹر فلٹریشن پلانٹ بحال کر دیئے گئے، ماڈرن سبزی منڈیوں میں نیا سٹاف اور ویسٹ کولیکشن سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔ پنجاب کے خریداروں اور آڑھتیوں کو 188 ماڈرن سبزی منڈیوں میں اب صاف ستھرے ٹائلٹ مکمل فعال ملیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف نے بھارتی ایئر چیف کا بیان مسترد کردیا
سہولیات اور خدمات
خریداروں کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم اور ریٹ بورڈ آویزاں کر دیئے گئے، ماڈرن سبزی منڈیوں میں 2 لاکھ 66 ہزار سے زائد سٹریٹ لائٹس فعال ہوچکی ہیں۔ ماڈرن سبزی منڈیوں کا گرین ویسٹ بائیو گیس اور پولٹری فیڈ بنانے کے لئے استعمال ہوگا۔ ہر ماڈرن سبزی منڈی میں ڈرینج سسٹم بحال کر دیا گیا ہے اور ہر مین ہول پر ڈھکن لگ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی فائنل کال فلاپ ہوگئی ،عظمیٰ بخاری
ٹریکنگ سسٹم کی دستیابی
پنجاب میں پہلی دفعہ سبزی اور پھلوں کی طلب و رسد کا ریکارڈ رکھنے کے لئے ٹریکنگ آن ویل سسٹم نافذ کر دیا گیا ہے۔ پنجاب میں آنے والے سبزی اور پھل کے ہر ٹرک کی ٹریکنگ سیف سٹی اتھارٹی سے منسلک کر دی گئی ہے۔ پاکپتن، قصور، ساہیوال، میاں چنوں، شیخوپورہ اور منڈی بہاؤالدین میں ماڈرن سبزی منڈیاں قائم ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور، نوجوان نے گھریلو جھگڑے پر خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی
مری کے عوام کیلئے سپلائی چین
مری کے عوام کو سستے پھل اور سبزی فراہم کرنے کیلئے سپلائی چین سسٹم قائم کر دیا گیا ہے، ہول سیل نرخ پر پھل اور سبزیاں میسر ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ کے باعث متعدد شہروں میں سکول 17 نومبر تک بند کردیئے گئے
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آف سیزن سبزیوں کے حصول کیلئے جدید طریقہ کاشت اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے اور عوام کو دھوکہ دینے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کو نوکری سے فارغ کر کے جیل میں ڈالنے کا حکم دیا۔ مارکیٹ کمیٹیوں میں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے میرٹ پر سیکرٹری بھرتی کرنے کی اجازت بھی دے دی گئی۔
مریم نواز کا عزم
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب سے مافیا کلچر کا خاتمہ کر دیا گیا ہے، اب پنجاب میں کوئی مافیا نہیں پنپ سکتا۔ عوام کو ہر صورت پر سستی روٹی اور سستا آٹا فراہم کرنا ہمارا عزم ہے۔ پھل اور سبزیوں منڈیوں کے خود سرپرائز وزٹ کروں گی۔ پنجاب میں ایسے شاندار کام ہو رہے ہیں کہ دوسرے صوبے تقلید کرنے پر مجبور ہوگئے۔








