جاوید میانداد کو دل کی تکلیف، ہسپتال پہنچ گئے
جاوید میانداد کی صحت کی تازہ صورتحال
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے عظیم بیٹر جاوید میانداد دل میں تکلیف کی وجہ سے ہسپتال پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں پانی کی شدید قلت، شہر مشہد میں ڈیموں کا ذخیرہ تین فیصد سے بھی کم رہ گیا
ہسپتال میں داخلہ اور علاج
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، جاوید میانداد کو دل کے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے ان کا معائنہ کیا اور بعد میں انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں مقامی سطح پر 13 اگست کو عام تعطیل کا اعلان
تشخیص اور صحت یابی
رپورٹ کے مطابق سابق ٹیسٹ کپتان کراچی میں قومی ادارہ امراض قلب پہنچے، جہاں ڈاکٹرز نے ضروری ٹیسٹ کرنے کے بعد انجیوگرافی کی اور رپورٹ کے مشاہدے کے بعد اُن کو صحت مند قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب سے کوٹ مومن بھی شدید متاثر، پاک فوج کا ریلیف آپریشن شروع، 3 ٹیمیں تعینات
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈییالوجی کی سہولیات
جاوید میانداد نے این آئی سی وی ڈی میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
خیریت کی دعا اور امیدیں
گھر روانگی سے قبل جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ "میں بہت بہتری محسوس کر رہا ہوں، اللہ کا کرم رہا اور قوم کی دعائیں رہیں تو صحت میں مزید بہتری آئے گی۔"








