پاکستانیز ان شارجہ کی طرف سے ام القیوین میں متحدہ عرب امارات کے 54ویں “عید اتحاد” کی تقریب کا انعقاد، معلوماتی کوئز اور دیگر پروگرام پیش کیے گئے۔

تقریب کا تعارف

دبئی (طاہر منیر طاہر)  پاکستانیز ان شارجہ کمیونٹی گروپ نے والش کالج اینڈ یونیورسٹی فار دی کری ایٹو آرٹس، ام القیوین میں متحدہ عرب امارات کے 54ویں قومی دن کی مناسبت سے ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں اساتذہ، طلبہ، والدین اور کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور یو اے ای کے ساتھ اپنی محبت اور وابستگی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے پہلگام واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک اور حل پیش کر دیا

تقریب کی ابتدا

تقریب کا آغاز تلاوت و یو اے ای قومی ترانے سے  میزبان افروز زبیر نے نہایت خوش اسلوبی سے کیا۔ پروگرام میں یو اے ای کی ثقافت اور اتحاد کو اجاگر کرنے کے لیے رنگا رنگ لوک رقص، باصلاحیت بچوں کی شاندار ٹیبلوز پرفارمنس، معلوماتی کوئز اور دل کو چھو لینے والے یو اے ای کے نغموں کے ساتھ پیش کی گئیں۔ فنکاروں کی پرفارمنس کو حاضرین کی  جانب سے بھرپور داد دی گئی۔ نوجوان ٹیلنٹ کو اجاگر کرتے ہوئے باصلاحیت گلوکار روحیل مغل نے اپنی آواز کا جادو جگایا، جبکہ جہانزیب اور سید عباس کی شاندار پرفارمنسز نے تقریب کو مزید یادگار بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدارتی الیکشن میں ٹرمپ کی جیت پر حماس کا ردعمل آگیا

تعلیمی پہلو

اس موقع پر فیوچر ایجوکیشن  کے طلباء کی تعلیم، تربیت اور روشن مستقبل کے حوالے سے اظہار خیال کیا گیا۔ یو اے ای ایسا ملک ہے جو مختلف ثقافتوں کو ایک دوسرے کے قریب لا کر نئی نسل کو ترقی کے مواقع فراہم کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عید کا دن دوسروں کے دکھ درد بانٹنے کا احساس دلاتا ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

بچوں کی پیشکش

تقریب کا ایک نمایاں پہلو بچوں کی جانب سے پیش کیا گیا ڈرامہ تھا، جس میں اردو زبان کی اہمیت کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا گیا، والدین و حاضرین کے لیے ایک مثبت اور بامعنی پیغام دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: ملیر جیل سے فرار ہونے والے مزید 3 قیدی پکڑے گئے

مہمان خصوصی اور ان کی شمولیت

تقریب میں معزز مہمانِ خصوصی محترمہ نور (ٹیم ڈاکٹر بو عبداللہ) اور سوشل سنٹر شارجہ کے صدر خالد حسین چوہدری نے خصوصی شرکت کی اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ بندی معاہدہ کب تک ہونے کا امکان ہے؟ اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ سامنے آ گیا

خصوصی کیک اور شکرگزاری

علاوہ ازیں یو اے ای کے معروف بائیکر گروپ (پاکستان رائیڈر گروپ)، سوشل میڈیا انفلوینسر فہد اسد گروپ اور پنجاب ایسوسی گروپ نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں  54ویں قومی دن کی مناسبت سے خصوصی کیک کاٹا گیا، جس نے خوشیوں اور مسکراہٹوں کو دوبالا کر دیا۔

منتظمین کی شکرگزاری

تقریب کے منتظمین نے اپنے تمام معزز اسپانسرز کا خصوصی شکریہ ادا کیا، جن کے تعاون سے یہ کامیاب تقریب ممکن ہوئی۔ اس موقع پر تمام سپانسرز اور شرکاء کو اسناد، شیلڈز و تحائف پیش کیے گئے۔ حاضرین تقریب کی جانب سے پاکستانیز اِن شارجہ فیسبک کمیونٹی گروپ کے منتظمین
عمیر جاوید (گروپ فاؤنڈر)، حافظ عبدالرؤف (پی آر ہیڈ)، افروز زبیر (لیڈیز ونگ ہیڈ)، جہانزیب مغل (مارکیٹنگ ہیڈ)، احسن جاوید (سپورٹس ہیڈ)، سعدیہ خان (میڈیا ہیڈ) اور نجم فاطمہ (والنٹیر ہیڈ) کو کامیاب ایونٹ منعقد کرنے پر مبارک باد پیش کی اور کمیونٹی کے اتحاد اور ہم آہنگی کو مزید مضبوط کرنے کا اعادہ کیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...