لاہور کے علاقے شادی پورہ سے مدرسے کا طالب علم اغوا
طالب علم کا اغوا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ باغبانپورہ کے علاقے شادی پورہ میں مدرسے کے ایک طالب علم کو اغوا کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملائشیا کی ایئر ایشیا ایکس کا کراچی سے کوالمپور کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں شروع کرنے کا اعلان
اغوا کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق مغوی طالب علم کے بڑے بھائی فیض محمد نے بتایا کہ 16 سالہ نیاز محمد مدرسے کے باہر دکان پر گیا تھا اور واپس نہیں آیا جس کے بعد اہلِ خانہ نے تلاش شروع کی مگر اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ دھمکیاں نہیں لگاتے، مزید نقصان پہنچانے کے لیے تیار ہیں، ایران غلط اندازے نہ لگائے: ترجمان وائٹ ہاؤس
پولیس سے درخواست
مغوی کے بڑے بھائی کا کہنا ہے کہ ان کے چھوٹے بھائی کو کسی نامعلوم شخص نے اغوا کر لیا ہے، پولیس میرے بھائی کو جلد از جلد بازیاب کرائے۔
مقدمہ درج
مغوی کے بڑے بھائی نے واقعے کا مقدمہ تھانہ باغبانپورہ میں درج کرا دیا، انہوں نے اعلیٰ پولیس حکام سے اپیل کی ہے کہ واقعے کا نوٹس لے کر مغوی کو بازیاب کرایا جائے۔








