گھریلو ناچاقی، خاوند نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی، لاشیں ہسپتال منتقل
افسوسناک واقعہ
لاہور ( زین بابو) فیروز والا میں گھریلو ناچاقی کے باعث خاوند نے بیوی کو گولی مار کر قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی، افسوسناک واقعہ چک 44 میں پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: لیئم پین کا سنیپ چیٹ پر آخری پیغام اور پھر ہوٹل کی بالکونی سے گر کر موت
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت شمائلہ گلناز اور گلناز ذوالفقار کے نام سے ہوئی ہے۔ اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی کے درمیان گزشتہ کئی دنوں سے جھگڑا چل رہا تھا۔
واقعے کی تفصیلات
اطلاعات کے مطابق خاوند نے پہلے بیوی کو سینے پر گولی ماری اور بعد ازاں خود کو بھی گولی مار لی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور دونوں لاشوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا۔








