وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت خیبرپختونخوا کے 5 اراکین اسمبلی اشتہاری قرار
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور 2 دیگر صوبائی وزرا کو اشتہاری قرار دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
اشتہاری قرار دی جانے والی شخصیات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی صوبائی وزراء مینا خان، شفیع جان، امجد علی اور اقبال آفریدی کے بھی اشتہار شائع ہوگئے۔ پانچوں ملزمان کوسی ٹی ڈی اسلام آباد کے 2 مقدمات میں اشتہاری قرار دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آپ نے فکر نہیں کرنی، میں ہوں آپ کے ساتھ، مریم نواز کی ریسکیو کی گئی خواتین سے گفتگو، خود کشتی سے اترنے میں مدد کرتی رہیں
عدالتی احکامات
ملزمان کو اشتہار کے ذریعے 30 روز کے اندر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ 30 دن پیش نہ ہوئے تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے سوات میں بارش کے بعد پانی کا ریلہ 18 افراد کو بہا لے گیا
احتجاج کے خلاف مقدمہ
واضح رہے کہ وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی اور دیگر افراد کے خلاف 26 نومبر 2024 کو ہونے والے احتجاج کے معاملے میں تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی ایف آئی ایچ نیشنز کپ میں پاکستانی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد
پی ٹی آئی کے اراکین پر مقدمات
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے تقریباً 80 فیصد اراکین خیبرپختونخوا اسمبلی پر اسلام آباد میں مقدمات قائم ہیں۔ پی ٹی آئی کے 70 ایم پی ایز اسلام آباد پولیس کو مطلوب ہیں۔ مقدمات 18 مختلف تھانوں میں 2022 سے نومبر 2024 تک درج کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی فحش فلموں کی اداکارہ 24 برس کی عمر میں چل بسی
ماضی کے مقدمات کی تفصیلات
اسلام آباد پولیس نے ماضی میں درج مقدمات کی تفصیلات اکٹھی کرلیں۔ مقدمات میں دہشت گردی، پولیس اور رینجرز اہلکاروں کے قتل جیسی سنگین دفعات شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے اکثر ایم پی ایز نے ابھی تک کسی عدالت سے ضمانت بھی نہیں لی۔
مطلوبہ ملزمان کی فہرست
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اسلام آباد پولیس کو 11 مقدمات میں مطلوب ہیں، سہیل آفریدی پر 7 اے ٹی اے، پولیس اہلکاروں پر حملے کے مقدمات درج ہیں۔ سب سے زیادہ 52 ایف آئی آر سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کیخلاف درج ہیں۔ اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ پر تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج ہے.








