وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت خیبرپختونخوا کے 5 اراکین اسمبلی اشتہاری قرار
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور 2 دیگر صوبائی وزرا کو اشتہاری قرار دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بجلی اور پانی کے مسئلے پر حکومت کی مجرمانہ خاموشی قابلِ مذمت ہے: آفاق احمد
اشتہاری قرار دی جانے والی شخصیات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی صوبائی وزراء مینا خان، شفیع جان، امجد علی اور اقبال آفریدی کے بھی اشتہار شائع ہوگئے۔ پانچوں ملزمان کوسی ٹی ڈی اسلام آباد کے 2 مقدمات میں اشتہاری قرار دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: فوربز مڈل ایسٹ کے زیر اہتمام خواتین کے لئے دو روزہ سمٹ کا انعقاد، سعودی خواتین کے کردار پر روشنی ڈالی گئی
عدالتی احکامات
ملزمان کو اشتہار کے ذریعے 30 روز کے اندر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ 30 دن پیش نہ ہوئے تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: نیپا واقعہ: بی آر ٹی ریڈ لائن کی تعمیرات بچہ گرنے کے حادثے کی وجہ قرار
احتجاج کے خلاف مقدمہ
واضح رہے کہ وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی اور دیگر افراد کے خلاف 26 نومبر 2024 کو ہونے والے احتجاج کے معاملے میں تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
پی ٹی آئی کے اراکین پر مقدمات
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے تقریباً 80 فیصد اراکین خیبرپختونخوا اسمبلی پر اسلام آباد میں مقدمات قائم ہیں۔ پی ٹی آئی کے 70 ایم پی ایز اسلام آباد پولیس کو مطلوب ہیں۔ مقدمات 18 مختلف تھانوں میں 2022 سے نومبر 2024 تک درج کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: نیپا چورنگی حادثہ: شاول کا ڈیزل ختم ہونے پر شہریوں نے چندہ اکٹھا کر کے ڈیزل خریدا
ماضی کے مقدمات کی تفصیلات
اسلام آباد پولیس نے ماضی میں درج مقدمات کی تفصیلات اکٹھی کرلیں۔ مقدمات میں دہشت گردی، پولیس اور رینجرز اہلکاروں کے قتل جیسی سنگین دفعات شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے اکثر ایم پی ایز نے ابھی تک کسی عدالت سے ضمانت بھی نہیں لی۔
مطلوبہ ملزمان کی فہرست
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اسلام آباد پولیس کو 11 مقدمات میں مطلوب ہیں، سہیل آفریدی پر 7 اے ٹی اے، پولیس اہلکاروں پر حملے کے مقدمات درج ہیں۔ سب سے زیادہ 52 ایف آئی آر سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کیخلاف درج ہیں۔ اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ پر تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج ہے.








