سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
سونے کی قیمت میں اضافہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان بھر میں فی تولہ سونے کے بھاؤ میں 2700 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جلاؤ گھیراؤ اور مار دو ملک کا مقدر نہیں ،دیہاتی خواتین کیلیے لائیو سٹاک پروگرام لا رہے ہیں : عظمٰی بخاری
فی تولہ سونے کی نئی قیمت
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق 2700 کے اضافے کے بعد اب فی تولہ سونا 4 لاکھ 53 ہزار 562 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فضائی آلودگی میں بہتری، دھول دھلائی مہم تیز کر دی، مانیٹرنگ وزیراعلیٰ خود کرتی ہیں: مریم اورنگزیب
10 گرام سونے کی قیمت
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 2315 روپے اضافے سے 3 لاکھ 88 ہزار 856 روپے ہے۔
عالمی بازار میں سونے کی قیمت
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 27 ڈالر اضافے سے 4312 ڈالر فی اونس ہے۔








