پی ٹی آئی اور صوبائی حکومت کے فیصلے اڈیالہ جیل سے ہورہے ہیں، فیصل کریم کنڈی
گورنر نے سیاسی حالات پر گفتگو کی
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور صوبائی حکومت کے فیصلے اڈیالہ جیل سے ہورہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قصور: کھیت سے گلا کٹی ہوئی ملنے والی لڑکی دم توڑ گئی، مقدمہ درج
پی ٹی آئی بانی کی ممکنہ منتقلی
روزنامہ جنگ کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو پنجاب سے کسی اور صوبے منتقل کیا جانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: کون سا سیاستدان کس شوگر مل میں حصے دار، ایس ای سی پی نے تفصیلات جاری کر دیں
صوبے کی موجودہ صورتحال
انہوں نے کہا کہ صوبے کی مجموعی صورتحال تباہی کا شکار ہوچکی ہے، صحت اور تعلیم کے شعبے بری طرح متاثر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ماں کا کوئی نعم البدل نہیں، عظمٰی بخاری کا بلال بھٹی کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
غیر قانونی سرگرمیوں پر تبصرہ
گورنر کے پی نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ نے گالم گلوچ کی سیاست کو فروغ دیا، صوبے میں افیون یا کسی غیرقانونی چیز کو قانونی قرار نہیں دیا جاسکتا، غیرقانونی سرگرمیوں کو قانون کا حصہ بنانا ناقابلِ قبول ہے۔
گورنر راج کا انحصار
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گورنر راج کا انحصار صوبائی حکومت کے رویے پر ہے، محاذ آرائی کی سیاست کی گئی تو قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گورنر راج سے متعلق آئینی طریقہ کار واضح ہے۔








