سڈنی واقعہ پر پاکستان کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش کی گئی: عطا تارڑ
سڈنی واقعے پر تنقید
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ سڈنی واقعے پر پاکستان کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش کی گئی، فائرنگ میں ملوث شخص کو سڈنی میں بھارتی ہائی کمیشن نے پاسپورٹ جاری کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل جنگ، روس نے امریکہ کو خبردار کردیا
معلومات کی وضاحت
روزنامہ جنگ کے مطابق غیرملکی میڈیا نمائندگان کو بریفنگ دیتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ سڈنی فائرنگ واقعے پر ڈس انفارمیشن پھیلائی گئی، بغیر شواہد اور تصدیق کے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کے عرب ممالک سے جنگی اخراجات طلب کرنے جیسے بیانات امتِ مسلمہ کی غیرت کو للکارنے کے مترادف ہیں، سراج الحق
غلط رپورٹنگ کا افسوس
انہوں نے کہا کہ کچھ ممالک کے میڈیا نے غلط رپورٹنگ کی، مستند چینلز کے ڈس انفارمیشن کا حصہ بننے پر افسوس ہے۔ خبر کی تصدیق سے متعلق صحافتی اقدار کو فراموش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: معروف کرکٹر کے چھوٹے بھائی نے ایک بار عدالت لگا کر کتے کو پھانسی کی سزا سنائی کہ وہ رات کو بے وقت بھونکتا ہے، کیسی کیسی حماقتیں تھیں ہماری
بھارتی بیانیے کا الزام
انہوں نے کہا کہ بھارت نے سڈنی واقعے کے فوری بعد پاکستان کے خلاف جھوٹا بیانیہ بنایا، آسٹریلوی پولیس نے تصدیق کی کہ حملہ آوروں کا تعلق بھارت سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لائیو سٹاک کارڈ کیلیے اب تک کتنی درخواستیں موصول ہو گئیں۔۔ ؟ جانیے
فلپائن حکام کی تصدیق
عطا تارڑ نے کہا کہ فلپائن کے حکام نے بھی تصدیق کی ہے کہ حملہ آور نے بھارتی پاسپورٹ پر فلپائن کا دورہ کیا تھا۔
پاکستان کا موقف
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اور بھارت دہشتگردی کو سپورٹ کر رہا ہے۔ پاکستان ہمیشہ امن کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور امن کے ساتھ کھڑا رہے گا۔








