عمران خان کی جیل میں اب تک 870 ملاقاتیں ہوئی ہیں،حکومتی ذرائع
عمران خان کی جیل میں ملاقاتوں کی تعداد
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل میں اب تک 870 ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ یہ خبر غلط ہے کہ 2 سال سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم عمران خان کے اہل خانہ، وکلا اور تحریک انصاف کے رہنمائوں کو ملنے نہیں دیا جاتا یا انہیں ’قید تنہائی‘ میں رکھا گیا ہے۔
عمران خان کی صحت کی افواہیں
حکومتی اعداد و شمار کے مطابق عمران خان کی جیل میں اب تک 870 ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔ گذشتہ ہفتوں کے دوران عمران خان کی صحت کے بارے میں افواہیں گردش کرتی رہی ہیں لیکن ان کی بہن عظمیٰ خان ملاقات کے بعد صحافیوں سے مختصر بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ عمران خان کی صحت الحمد اللہ ٹھیک ہے۔








