اڈیالہ جیل کے باہر جبر و استبداد کی ایک اور سیاہ رات رقم کی گئی، نہتے لوگوں پر اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنا انتہائی شرمناک عمل ہے، جنید اکبر خان
جبر و استبداد کا ایک اور سیاہ باب
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر خان کا کہنا ہے اڈیالہ جیل کے باہر جبر و استبداد کی ایک اور سیاہ رات رقم کی گئی۔ نہتے بچے، بزرگ اور خواتین کارکنان پر ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنا انتہائی شرمناک عمل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: جوڈیشل کمپلیکس بخشی خانہ میں بم کی افواہ
پولیس کے وحشیانہ اقدامات
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا فسطائیت نے تمام حدیں توڑ ڈالیں، ہمشیرگان قائد عمران خان اور علامہ ناصر عباس پر پولیس نے وحشیانہ یلغار کی، کارکنان پر کیمیکل زدہ پانی پھینکا گیا، لاٹھیاں سروں پر ماری اور بے جا گرفتاریاں عمل کی گئی۔ جبر کے ہر وار کے مقابل کارکنان کا حوصلہ اور بھی مضبوط ہو کر ابھرا۔ ظلم تھک گیا، مگر مزاحمت نہیں تھکی۔ کارکنان کے عزم و حوصلے کے سامنے ریاستی جبر کو پسپائی اختیار کرنا پڑی۔
اقوال و بیانات
اڈیالہ جیل کے باہر جبر و استبداد کی ایک اور سیاہ رات رقم کی گئی۔ نہتے بچے، بزرگ اور خواتین کارکنان پر ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنا انتہائی شرمناک عمل ہے۔ فسطائیت نے تمام حدیں توڑ ڈالیں؛ ہمشیرگان قائد عمران خان اور علامہ ناصر عباس پر پولیس نے وحشیانہ یلغار کی، کارکنان پر کیمیکل…
— Junaid Akbar (@JunaidAkbarMNA) December 17, 2025








