بھارت ایک فسطائی ریاست بن چکا ہے، کسی غنڈے یا بدمعاش نے نہیں بلکہ ایک وزیر اعلیٰ نے مسلم خاتون کے چہرے سے نقاب نوچا، حافظ نعیم الرحمان
لاہور میں امیر جماعت اسلامی کی بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار بھارت ایک فسطائی ریاست بن چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ججز کا غائب ہونا عمران خان کے خلاف مقدمات جھوٹے ہونے کا ثبوت ہے: بیرسٹر سیف
بھارتی حکومت کی اسلام دشمنی
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ فاشسٹ مودی کے بھارت میں کسی غنڈے یا بدمعاش نے چوری چھپے نہیں بلکہ ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ نے پوری دنیا کے سامنے مسلمان خاتون کے چہرے سے نقاب نوچا۔ یہ اسلام دشمنی، مسلم دشمنی اور ہندوتو کی ذہنیت کا کھلا اظہار ہے۔
پاکستان اور مسلم ممالک کی خاموشی
افسوس کی بات یہ ہے کہ حکومت پاکستان نے اس مکروہ واقعے کی کھلی مذمت تک نہیں کی۔ تمام مسلم ممالک کو کم از کم بھارتی سفیر کو بلا کر احتجاج تو کرنا چاہیے۔ پورے عالم اسلام کو اس معاملے پر ہندوستان کی مذمت کرنی چاہیے۔
دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار بھارت ایک فسطائی ریاست بن چکا ہے۔ فاشسٹ مودی کے بھارت میں کسی غنڈے یا بدمعاش نے چوری چھپے نہیں بلکہ ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ نے پوری دنیا کے سامنے مسلمان خاتون کے چہرے سے نقاب نوچا۔ یہ اسلام دشمنی، مسلم دشمنی اور ہندوتو کی ذہنیت کا کھلا اظہار… pic.twitter.com/SNXMg63Hwj
— Naeem ur Rehman (@NaeemRehmanEngr) December 17, 2025








