معرکۂ حق میں مودی سرکار کو وہ سبق سکھایا ہے جو وہ کبھی نہیں بھولے گی، بھارت یہ شکست کبھی فراموش نہیں کر سکے گا، وزیرِ اعظم شہباز شریف
Minister's Strong Statement on India's Defeat
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معرکۂ حق میں مودی سرکار کو وہ سبق سکھایا ہے جو وہ کبھی نہیں بھولے گی، قوم کی دعاؤں سے جنگ میں اللّٰہ تعالیٰ نے پاکستان کو فتح دلائی، بھارت یہ شکست کبھی فراموش نہیں کر سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شکست دے دی
Progress in Education and Technology
ہری پور میں پرائم منسٹر لیپ ٹاپ اسکیم کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آج تک 100 فیصد میرٹ پر 6 لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے، خیبر پختون خوا دلیر اور غیور عوام کا صوبہ ہے، دہشت گردوں کے خلاف اس صوبے کے عوام، پولیس اور فوج نبرد آزما ہیں۔آپ کی قربانیوں کی بدولت ملک میں امن قائم ہوا، آپ کی عظیم قربانیوں کو تاریخ قیامت تک سنہرے حروف سے یاد رکھے گی، آج آپ قوم کے عظیم معمار بننے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کے دورے سے متعلق غیرمصدقہ خبر دینے پر جیواور خبردینے والے صحافی کی معذرت
National Development and Education Initiatives
انہوں نے کہا کہ چاروں صوبے ترقی کریں گے تو پاکستان ترقی کرے گا، بچوں کو تعلیم دینا ہمارا فرضِ اوّل ہے، اے آئی کی جدید تعلیم کے لیے ملک بھر سے طلبہ کو باہر بھیجا جائے گا۔ ملکی معیشت منجھدار سے نکل آئی ہے، ترقی کا سفر جادو ٹونے سے نہیں ہوگا، ملک کی ترقی اتحاد سے ممکن ہے۔
Announcement of New Educational Initiatives
اپنے خطاب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہری پور میں دانش اسکول کی تعمیر کا اعلان بھی کیا۔








