لاہور میں مختلف واقعات کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جان کی بازی ہار گئے

افسوسناک واقعات میں تین افراد جان سے گئے

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے افسوسناک واقعات کے دوران خاتون سمیت تین افراد جان سے گئے۔

خاتون کی خودکشی کا واقعہ

پولیس کے مطابق شادباغ میں گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ متوفیہ کی شناخت 55 سالہ شاہین بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔

لاپتہ نوجوان کی لاش کی دریافت

دوسری جانب مناواں سے 4 دسمبر کو پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش برآمد کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق 17 سالہ توقیر اعوان کی لاش ایک مقامی امام بارگاہ کی چھت سے ملی۔ واقعے کے حوالے سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں جبکہ نوجوان کی ہلاکت کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

نامعلوم شخص کی لاش کا ملنا

ایک اور واقعے میں بی آر بی نہر کے کنارے سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق متوفی کی عمر تقریباً 35 سے 40 سال کے درمیان ہے اور وہ نشے کا عادی تھا۔ ابتدائی طور پر ہلاکت کی وجہ نشے کی زیادتی بتائی جا رہی ہے۔

قانونی کارروائی اور تفتیش

پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے پیش نظر تینوں میتیں مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ متعلقہ واقعات کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...