بنگلہ دیشی عوام کا مجیب کی باقیات اور بھارتی بالا دستی کو مسترد کرنا نظریۂ پاکستان کی جیت ہے: ممتاز حسین انصاری

دعائیہ تقریب برائے شہدائے مشرقی پاکستان

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) محبان پاکستان فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شہدائے مشرقی پاکستان کی 54 ویں برسی پر اورنگی ٹاؤن کراچی میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی صدارت تحریک منتقلی کے سینئر رہنما ممتاز عالم نے کی۔ تقریب میں وائیس فار ہیومینیٹی کے رہنما حامد اسلام خان، محفوظ یارخان ایڈووکیٹ، لندن سے تشریف لائے ڈاکٹر لئیق اعظم مرحوم کے چھوٹے بھائی شفیق اعظم، کینیڈا سے تشریف لائیں ممتاز مصنفہ شاہین کمال، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈریپ ڈاکٹر عبید علی، سابق ہیلتھ آفیسر ڈسٹرکٹ ویسٹ ڈاکٹر شفیق احمد، جنرل سیکریٹری ایم پی ایف محمد نعیم اقبال اور سینئر وائس چیئرمین ایم پی ایف حافظ فرحان عالم نے خطاب کیا جبکہ وائس آف بلائینڈ کے روح رواں انصار الحق نے شہداء کی بلندی درجات کے لیے دعا کرائی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے کل ملاقات کرنے والوں کی فہرست جیل حکام کو ارسال

ممتاز حسین انصاری کا خطاب

اس موقع پر اپنے خطاب میں چیئرمین محبان پاکستان فاؤنڈیشن ممتاز حسین انصاری نے کہا کہ سچائی کو جھوٹ کی ملمع سازی کے ذریعے تادیر نہیں چھپایا جا سکتا۔ جلد یا بدیر حق آشکار ہو کر رہتا ہے۔ 1971 میں جھوٹ کا طوفان برپا کر کے مشرقی پاکستان میں بہاریوں کے خون سے ہولی کھیلی گئی، جس طرح نظریۂ پاکستان کا علم تھامنے والوں کو چن چن کر قتل کیا گیا۔ بھارت کی ایماء پر پاکستان کو دو لخت کرنے کی کوشش کی گئی۔ فقط 52 برس بعد بنگلہ دیشی عوام کی آنکھوں سے جھوٹ کا پردہ فاش ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: موٹروے پر کلرکہار کے مقام پر شارٹ سرکٹ کے باعث مسافر بس میں آتشزدگی

بنگلہ دیشی عوام کی رائے

ممتاز حسین انصاری نے مزید کہا کہ بنگلہ دیشی عوام کا مجیب کی باقیات اور بھارتی بالادستی کو مسترد کرنا نظریۂ پاکستان کی صداقت کا مظہر ہے۔ یہ اس بات کا بین ثبوت بھی ہے کہ 1971 میں بہاری حق پر تھے۔ نظریۂ پاکستان سے وفا کرتے لاکھوں بہاریوں کا خون رنگ لائے گا ان شاء اللہ تعالٰی، وہ دن دور نہیں جب پاکستان اور بنگلہ دیش یکجان دوقالب ہوں گے۔

بہاریوں کے حقوق کی عدم فراہمی پر افسوس

انہوں نے یہ بھی کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ پاکستان کے ارباب اختیار 54 برس بعد بھی بہاریوں کو وہ مقام دینے میں ناکام ہیں جس کے وہ حقدار تھے۔ اگرچہ 2021 میں پاک فوج نے EPCAF کے شہداء اور جانبازوں کی کچھ اشک سوئی کی ہے، تاہم EPCAF کے باقی ماندہ شہداء اور جانباز بھی اسی حسن سلوک کے منتظر ہیں۔ بہاری برادری اور شہداء کے لواحقین، جن کے پاس پیش کرنے کے لیے دستاویزی شواہد نہیں ہیں، آج تک پاکستان کی حق شہریت سے محروم ہیں۔ اب ان کی تمام تر امیدیں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے وابستہ ہیں، کیونکہ پاک فوج سے زیادہ بہاریوں کی حب الوطنی اور وفاداری کا نہ کسی کو احساس ہے نہ ادراک۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...