وزیراعلیٰ کی 3 گھنٹے طویل احتسابی ویڈیو لنک کانفرنس، 2 سالہ بچے کی المناک موت پر اے سی لیہ کمیٹنگ میں بیٹھنے کی اجازت نہ دی، فوری تبادلے کا حکم
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا سخت احتساب
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب میں شہریوں کی حفاظت و سہولت میں ناکام افسران کے خلاف کڑا اور فیصلہ کن احتساب، تبادلے، باز پرس اور سخت وارننگز جاری کی گئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز سے 3 گھنٹے طویل احتسابی ویڈیو لنک کانفرنس اجلاس ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب کی مشکل گھڑی، مسلح افواج یوم دفاع وشہدا انتہائی سادگی سے منا رہی ہیں: آئی ایس پی آر
منصوبہ میں تبدیلیاں
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے لیہ میں گڑھے میں گر کر 2 سالہ بچے کی المناک موت پر اے سی لیہ حارث حمید کو میٹنگ میں بیٹھنے کی اجازت نہ دی اور فوری تبادلے کا حکم دیا۔ انہوں نے کھلے مین ہول، کتے کے کاٹنے، خستہ حال انفراسٹرکچر اور قبضہ مافیا کے خلاف انتظامیہ کو فوری ایکشن لینے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کا غزہ مارچ، اسلام آباد میں ریڈ زون سیل
شہریوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور سہولتوں کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے مختلف اضلاع کے کمشنرز کی ناموزوں کارکردگی کا سخت نوٹس لیا اور "کے پی آئیز" کے معیار پر مکمل جانچ کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سٹاک ایکس چینج میں تاریخ رقم، 100انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا
نئی ہدایات اور اقدامات
وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز کو ان کے سٹاف اور افسراں کیلئے "کے پی آئیز" مقرر کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مین ہول میں گرنے اور کتے کے کاٹنے کے خوفناک واقعات پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ ملتان، حافظ آباد اور بہاولنگر میں واقعات کے تسلسل پر ڈپٹی کمشنرز سے باز پرس کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بڑے عہدوں سے اصول کی بنیاد پر استعفیٰ دینا ہر ایک کے بس کی بات نہیں،اسد عمر
انتظامیہ کی ذمہ داری
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ افسوسناک واقعات وقوع پذیر ہونے سے پہلے ہی افسران کو ایکشن لینا چاہیے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کسی سیاسی دباؤ کی پرواہ نہیں کرنی، گڈ گورننس اور شفافیت کو نصب العین بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے بیوہ خواتین کے حق میں بڑا فیصلہ جاری کردیا
قبضہ کیسز میں پیش رفت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے قبضہ کیس میں 3607 مقدمات کے فوری فیصلے اور قبضے پر شاباش دی اور قبضہ کیسز میں اے ڈی سی آر اور اسسٹنٹ کمشنروں کو مزید بااختیار کرنے کا حکم بھی دیا۔
یہ بھی پڑھیں: تجارتی اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا چاہتے ہیں، تھائی لینڈ کی کاروباری کمیونٹی مراعات سے فائدہ اٹھائے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
بازاروں کی بہتری
وزیراعلیٰ نے پنجاب کے ہر بازار کی بیوٹیفیکیشن ڈیزائن پکچر کے مطابق کرنے کا حکم دیا اور بیوٹیفیکیشن پلان کی فول پروف مانیٹرنگ کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے شہریوں کی آسانی اور حفاظت کیلئے ہر سڑک کے ساتھ فٹ پاتھ بنانے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پورٹریٹ مہارت کے نئے دور کا آغاز، ویوو نے پاکستان میں V60 متعارف کروا دیا
ماحول کی بہتری
وزیراعلیٰ نے شہریوں کیلئے بازاروں اور مارکیٹوں میں ہریالی بڑھانے اور خوشگوار ماحول بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے لاہور کے تاریخی اچھرہ بازار کو خوبصورت اور آرام دہ بنانے کے اقدامات کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش حملہ کرنے والا ‘رفیق’ کیا لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل تھا؟
تنظیمی ہدف
قصور میں سٹیٹ آف دی فوڈ سٹریٹس اور جنرل بس سٹینڈ کی تزئین و آرائش ہوگی۔ شاہ کوٹ، واربرٹن، سانگلہ ہل کے بازار اور ننکانہ صاحب کا کلاک ٹاور بھی سجے گا۔ پاکپتن میں بابا فرید بازار اور برتن بازار اور کنال برج کی بیوٹیفیکیشن مئی کے آخر تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
مکمل ہونے کی تاریخ
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ساہیوال کا پاکپتن بازار، صدر بازار اور برینڈ روڈ کی بیوٹیفیکیشن 31 مئی تک اور اوکاڑہ کا گول چوک بازار، فوڈ سٹریٹس اور پارکنگ ایریا بھی مئی سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔








