گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا
مذاکرات کی کامیابی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل کے ہوم پیج پر برسوں بعد بڑی تبدیلی
ہڑتال کا خاتمہ
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق صدر گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن ملک شہزاد نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے جو وعدے کیے ہیں اس بنیاد پر ہڑتال ختم کر رہے ہیں۔ ہمارے تمام مطالبات مان لیے گئے ہیں۔
مطالبات اور ان کی قبولیت
واضح رہے کہ ٹرانسپورٹرز نے بھاری جرمانوں میں کمی، گاڑیوں کے لوڈ میں اضافے سمیت دیگر رعایتیں مانگی تھیں۔ گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے کراچی بندر گاہ پر کام بری طرح متاثر رہا، جہازوں کی آمدورفت رک گئی، ایک جہاز کراچی پورٹ اور دو جہاز بندرگاہ کے باہر کلنکر پورٹ پر ٹرکوں کے آنے کے منتظر ہیں۔








