ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل
سیارہ: مریخ (21 مارچ سے 20 اپریل)
بندش کا سامنا ہے اور یہ ٹوٹ نہیں رہی۔ خود آپ سے ذاتی طور پر کوئی ایسی غلطی ہوئی ہے جو وجہ بنی ہوئی ہے۔ ان دِنوں صرف صدقے پر زور دیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ پی سی بی نے سمیر احمد کو اہم عہدہ دیدیا
برج ثور
سیارہ: زہرہ (21 اپریل سے 20 مئی)
آپ دُعا سے کام لیں۔ نجانے کیوں انجانی بندش نے جکڑ رکھا ہوا ہے۔ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں، ناکامی ملتی ہے۔ سورہ¿ حشر کی آخری تین آیات صبح و شام پڑھیں۔
یہ بھی پڑھیں: پھر کہتا ہوں ایران ڈیل کرلے اس سے پہلے کہ سب ختم ہو جائے،ٹرمپ کی نئی دھمکی
برج جوزہ
سیارہ: عطارد (21 مئی سے 20 جون)
آپ کو کافی اچھا وقت مل رہا ہے۔ آپ کی کافی مشکلات اب ان شاء اللہ تیزی سے ختم ہوں گی اور جو لوگ بندش میں تھے، وہ بھی آزاد ہو جائیں گے، فکر نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی اہلکار تکنیکی سازو سامان کے ساتھ مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے، نجی نیوز چینل کا دعویٰ
برج سرطان
سیارہ: چاند (21 جون سے 20 جولائی)
آپ کو اپنے گھریلو معاملات میں بڑے فیصلے کی اشد ضرورت ہے، جس کے بعد آپ سکون حاصل کر سکیں گے۔ اِس وقت تو ہر طرف سے بلاک ہی دکھائی دے رہے ہیں۔ صدقہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا اچانک دورہ، ڈائریکٹر کو ناقص کارکردگی پر فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا
برج اسد
سیارہ: شمس (21 جولائی سے 21 اگست)
اللہ نے چاہا تو راستہ صاف ہو رہا ہے۔ آپ جس کام کو بڑا مشکل سمجھ رہے تھے، وہ اب بہت آسان ہو گا۔ گھریلو ماحول میں بھی ایک اچھی تبدیلی کے اشارے مل رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جاپانی وفد کی صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سے ملاقات، افراد باہمی معذوری کی فلاح پر پاک، جاپان تعاون بڑھانے پر اتفاق
برج سنبلہ
سیارہ: عطارد (22 اگست سے 22 ستمبر)
آپ کافی دِنوں سے کسی بھی رکاوٹ کا شکار چلے آ رہے تھے۔ آج بحکم اللہ، یہ رکاوٹ دور ہو گئی ہے۔ اب آپ کا اٹھایا ہوا قدم آپ کو ان شاء اللہ بہتری ہی دے کر جائے گا، فکر نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان سیلاب سے تباہی کے باعث غذر میں 63 اسکول بند، خیمہ بستی قائم
برج میزان
سیارہ: زہرہ (23 ستمبر سے 22 اکتوبر)
ایک اہم معاملے میں سے نکلنے کا واضح امکان ہے۔ جو لوگ قانونی معاملات میں پھنسے ہوئے ہیں، وہ آزاد ہوں گے اور کسی جانب سے ضرورت کے تحت رقم کا حصول ممکن ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: کبھی دعا نہیں مانگی تھی ماں کے ہوتے ہوئے۔۔۔
برج عقرب
سیارہ: مریخ (23 اکتوبر سے 22 نومبر)
آپ جس بھی مسئلے میں ہیں، ان شاء اللہ آج دوپہر تک ہی اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے، اور بڑی مصیبت سے نجات مل جائے گی۔ صورتحال آپ کے حق میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ کا گوردوارہ کرتارپور صاحب کا دورہ، 30 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔
برج قوس
سیارہ: مشتری (23 نومبر سے 20 دسمبر)
آپ کو جو رکاوٹ بار بار تنگ کر رہی ہے، اس کے لئے بس سورہ¿ حشر کی آخری تین آیات کو صبح شام پڑھ کر خود پھر پھونک لیا کریں۔ ان شاء اللہ تمام رکاوٹیں ختم ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: کھیل کے میدان میں آپریشن سندور، بھارتی کرکٹ ٹیم کی جیت پر نریندر مودی کا رد عمل
برج جدی
سیارہ: زحل (21 دسمبر سے 19 جنوری)
آپ کافی دِنوں سے بڑی مشکلات سے گذر رہے ہیں اور اب اُن سے نجات کا دن ہے۔ اس وقت صورتحال تیزی سے تبدیل ہو کر ان شاء اللہ آپ کے حق میں ہونے کی اُمید ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات جاری ہیں: اویس لغاری
برج دلو
سیارہ: زحل (20 جنوری سے 18 فروری)
اب اُن لوگوں سے دور رہیں جو ماضی میں نقصان کا سبب بن گئے تھے۔ دوبارہ سے اس طرف خطرے کا امکان ہے، اپنی حفاظت کرنی ہو گی ورنہ بڑا ہی پچھتاوا ہو گا۔
برج حوت
سیارہ: مشتری (19 فروری سے 20 مارچ)
آپ اپنی اصلاح ہی نہیں کر رہے، ذاتی غلطیوں کی وجہ سے مسئلے گلے پڑے ہوئے ہیں۔ اگر آپ نے زیادہ دیر لگا دی تو پھر بات آپ کے بس میں نہیں رہے گی۔ یہ یاد رہے۔








