عمران خان کو ساہیوال کی ہائی سیکیورٹی جیل میں منتقل کرنے کا سوچا جا رہا ہے، اجمل جامی

لاؤر میں عمران خان کی ممکنہ منتقلی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن) اینکر پرسن اجمل جامی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کو ساہیوال کی ہائی سیکیورٹی جیل میں منتقل کرنے کا سوچا جا رہا ہے۔ یہ سنٹرل جیل سے الگ سہولت ہے جہاں انتہائی مطلوب لوگوں کو رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتیوں نے فائٹر جیٹ انجن ’کاویری‘ کیلئے چندہ مہم شروع کردی

سہولیات کی تفصیلات

اپنے وی لاگ میں اجمل جامی نے کہا کہ اڈیالہ کے باہر ہونے والے دھرنوں کے بعد یہ سوچا جا رہا ہے کہ عمران خان کو ساہیوال منتقل کردیا جائے۔ یہاں دو جیلیں ہیں جو ایک دوسری سے ملحقہ ہیں۔ ایک سنٹرل جیل ہے جبکہ دوسری کا نام ہائی سیکیورٹی پریزن ہے جسے ایچ ایس پی کہا جاتا ہے۔ یہ انگریز دور میں بنائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: وہ بڑے سلجھے ہوئے، سادہ اور جہاں دیدہ انسان تھے، سفید کرتا لاچہ پہنتے، معمولی تعلیم کے باوجود سیانی گفتگو کرتے، ان کی محفل میں سیکھنے کو بہت کچھ ہوتا

ہائی سیکیورٹی جیل کی خاصیتیں

اجمل جامی کے مطابق اس جیل میں سیلز بنے ہوئے ہیں۔ یہاں فیض احمد فیض سمیت کئی انقلابیوں کو قید رکھا گیا۔ اس وقت بھی وہاں قومی اور عالمی سطح پر مطلوب قیدی رکھے گئے ہیں۔ کچھ قیدی تو ایسے ہیں جنہوں نے عالمی سطح پر اپنا نام بنایا۔ اس کا سینٹرل جیل سے بالکل الگ نظام اور علیحدہ سپرینٹنڈنٹ ہے۔ دونوں جیلوں کا عملہ ایک دوسری جیل میں آ نہیں سکتا۔

مواصلات کی پابندیاں

انہوں نے مزید بتایا کہ ہائی سیکیورٹی ہونے کی وجہ سے یہاں موبائل اور انٹرنیٹ نہیں چلتے۔ وہ خود بھی اس علاقے سے گزر چکے ہیں اور انہیں اس چیز کا ذاتی مشاہدہ ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...