کسی سے نہیں ڈرتا، اگر کہیں جاؤں گا تو خود بتادوں گا، علی امین گنڈاپور
علی امین گنڈاپور کا بیان
ڈیرہ اسماعیل خان (ویب ڈیسک) پاکسان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر پنجاب سے ملاقات پر افواہوں کو بلاجواز پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں کسی سے نہیں ڈرتا، اگر کہیں جاؤں گا تو خود بتادوں گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے خلاف جنگ، اسپین نے امریکی طیاروں کے لیے فضائی حدود بند کردی
پاکستان تحریک انصاف کے خلاف فسطائیت
ڈیرہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے خلاف فسطائیت آج کی نہیں ہے بلکہ ایک عرصے سے جاری ہے اور عمران خان ناحق قید اور جھوٹے و جعلی مقدمات کا سامنا ہے، عمران خان کو انصاف نہیں مل رہا، آئین اور قانون کا مذاق بنایا جا رہا ہے۔ میں ان تمام غیر جمہوری اقدامات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ اگر فیملی ملاقات طے ہے تو عمران خان سے ملاقات کرائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر 9 مئی کے مقدمات میں سزا یافتہ پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے جنید افضل ساہی نے گرفتاری دے دی
سہیل آفریدی کا ذکر
ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی میرا بھائی ہے اور اب وہ وزیراعلیٰ ہے، میرے دور کے تمام منصوبے آج بھی جاری ہیں۔ میں نے عزم کیا ہے کہ جب تک زندہ ہوں تحریک انصاف کے ساتھ رہوں گا، میں کسی سے نہیں ڈرتا، اگر کہیں جاؤں گا تو خود بتاؤں گا۔
یہ بھی پڑھیں: ہڑپہ تہذیب کے کل مقامات کی تعداد زیادہ سے زیادہ ۲ ہزار ہوسکتی ہے لیکن اِن سے زیادہ تر اب بھی زیر زمین دفن ہیں اور مزید کھدائی کے منتظر ہیں
بلاجواز پروپیگنڈے کی مذمت
ان کا کہنا تھا کہ میلے میں یوسف رضا گیلانی اور گورنر پنجاب سے ملاقات پر بلاجواز پروپیگنڈہ کیا گیا۔ پروپیگنڈہ اور ڈرامے چھوڑ کر عوام کی خدمت پر توجہ دی جائے۔
عمران خان کی حمایت
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔








