کراچی، سرجانی ٹاؤن میں خاتون کے قتل کا معمہ حل، سابقہ منگیتر قاتل نکلا
لاش کی برآمدگی
کراچی (ویب ڈیسک) شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن، سیکٹر 50-اے، سیکٹر فائیو اے میں گھر سے خاتون کی تشدد زدہ لاش ملنے کے واقعے کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری برقرار
مقتولہ کی شناخت
ایدھی حکام کے مطابق خاتون کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت 30 سالہ کومل کے نام سے ہوئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، تفتیشی افسران اور کرائم سین یونٹ موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کیے۔
پولیس کی ابتدائی معلومات
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتولہ کومل کو اس کے سابقہ منگیتر راشد نے سر پر پانے کے وار کر کے قتل کیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔






