کراچی، آوارہ کتے کے کاٹنے کا شکار 17 سالہ لڑکی انتقال کرگئی
کراچی میں ریبیز کا ایک اور کیس
کراچی (ویب ڈیسک) کورنگی میں واقع انڈس اسپتال میں ریبیز میں مبتلا 17 سالہ لڑکی دم توڑ گئی، جس کے بعد رواں سال اسپتال میں ریبیز کے سبب رپورٹ ہونے والی اموات کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 4 نئی کتب کی تقریب رونمائی، تحقیق کے دروازے بند کرنے والی قومیں زوال کا شکار ہو جاتی ہیں: مقررین کا تقریب سے خطاب
مریضہ کا پس منظر
تفصیلات کے مطابق مریضہ کو ایک ماہ قبل نامعلوم آوارہ کتے نے انگوٹھے پر کاٹا تھا۔ سگ گزیدگی کے بعد مریضہ کو قریبی طبی مرکز لے جایا گیا جہاں مبینہ طور پر ریبیز ویکسین کی صرف ایک خوراک دی گئی، تاہم مکمل پوسٹ ایکسپوژر پروفیلیکسیس نہیں ہوسکی۔
یہ بھی پڑھیں: بھائی کی ضمانت کے لیے 3 سالہ بچی اغوا کرنے والا ملزم گرفتار
علامات اور تشخیص
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ جمعے سے مریضہ میں ریبیز کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوئیں، جن میں پانی سے خوف، ہوا سے خوف اور شدید بے چینی شامل تھیں۔
ریاست کی حالت
انڈس اسپتال پہنچنے تک بیماری انتہائی خطرناک مرحلے میں داخل ہو چکی تھی۔








