انڈر 19 ورلڈکپ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان
پاکستان انڈر 19 ٹیم کا اعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تین ملکی سیریز اور آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اگر ایران مذاکرات کی میز پر نہ آیا تو امریکہ اس کا جوہری پروگرام تباہ کرسکتا ہے: جرمن چانسلر
کپتان اور اسکواڈ کی تبدیلی
فرحان یوسف پاکستان انڈر 19 ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے۔ قومی انڈر 19 اسکواڈ میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے، محمد حذیفہ کی جگہ عمر زیب کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر آئی جی اسلام آباد ودیگر کو نوٹس جاری
پاکستان انڈر 19 سکواڈ
پاکستان انڈر 19 سکواڈ میں کپتان فرحان یوسف، عثمان خان (نائب کپتان)، عبدالسبحان، احمد حسین، علی حسن بلوچ، علی رضا، دانیال علی خان اور عمر زیب شامل ہیں۔ حمزہ ظہور، حذیفہ احسن، مومن قمر، محمد صیّام، محمد شایان، نقاب شفیق اور سمیر منہاس بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میری یہ سوچ 1960-61ء کے دور کی ہے، ملک میں مارشل لائی دور تھا، یوتھ موومنٹ میں سینئر لوگ تھے جنہوں نے تحریک پاکستان میں بہت کام کیا تھا۔
تین ملکی سیریز کی تفصیلات
تین ملکی سیریز زمبابوے میں 25 دسمبر سے 6 جنوری تک کھیلی جائے گی، جس میں پاکستان، افغانستان اور میزبان زمبابوے شامل ہیں۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم تین ملکی سیریز میں کم از کم 4 میچز کھیلے گی۔
آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ
آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ 15 جنوری سے 6 فروری تک نمیبیا اور زمبابوے میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹورنامنٹس 50 اوور فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے۔








