20 دسمبر سے بارشوں کی پیش گوئی
موسمی پیش گوئی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب سمیت ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں 20 دسمبر سے بارشوں کی پیش گوئی کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کے معاملے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کا مؤقف بھی سامنے آگیا۔
پی ڈی ایم اے کی اطلاع
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 20 سے 22 دسمبر تک بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رنبیر کپور نے شراب نوشی کی عادت ترک کردی
نواحی علاقوں میں بارش اور برفباری
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 20 اور 21 دسمبر کے دوران پنجاب کے پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری متوقع ہے، راولپنڈی، مری، گلیات، پوٹھوہار ریجن میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موجود حالات کے پیش نظر پاکستان اور بھارت نے ایشیاء کپ کھیلنے سے منع کیا تو۔۔۔؟سنیل گواسکر نے اہم سوال اٹھا دیا
لاہور اور دیگر شہروں میں بارش کی توقع
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق 20 سے 21 دسمبر کے دوران لاہور، شیخوپورہ، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ بارشوں کے باعث دھند و سموگ کی صورتحال میں کمی واقع ہوگی۔
مغربی ہواؤں کا سلسلہ
دوسری جانب مغربی ہواؤں کا سلسلہ 19 دسمبر کو بلوچستان میں داخل ہوگا، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، سڑکوں کی بندش اور پھسلن کا اندیشہ بھی ہے.








