ملک کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر امیگریشن منصوبے ‘ای گیٹس’ کے معاملے پر پیشرفت
تازہ ترین پیشرفت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر امیگریشن منصوبے ای گیٹس کے معاملے پر پیشرفت ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت ایک ’’ضدی بچے ‘‘کی طرح کا کردار ادا کررہا ہے، احسن اقبال
ای گیٹس کی تنصیب کا آغاز
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ابتدائی طور پر کراچی، لاہور اور اسلام آباد ائیرپورٹس پر ای گیٹس نصب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اماراتی شیخ نے 1855 میں جاری ہونے والا برطانیہ کا تاریخی اخبار ٹیلی گراف خریدنے کا معاہدہ کرلیا
کراچی ائیرپورٹ کی تیاری
تفصیلات کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر امیگریشن کے لیے ای گیٹس نصب کرنے کے لیے جگہ کا تعین کرلیا گیا ہے۔
وقت کی بچت
ای گیٹس نصب ہونے سے مسافروں کا امیگریشن میں وقت بچے گا۔








