یاسر نواز کی دوسری شادی سے متعلق بیان پر وضاحت
یاسر نواز کی دوسری شادی پر وضاحت
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکار اور ہدایت کار یاسر نواز نے دوسری شادی سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی میں 1 کروڑ 19 لاکھ روپے میں دنیا کا مہنگا ترین کاک ٹیل فروخت، اس کو کیسے تیار کیا گیا؟
نجی میڈیا سے گفتگو
روزنامہ جنگ کے مطابق حال ہی میں انہوں نے نجی میڈیا سے گفتگو کی اور فضا علی کے ساتھ ہونے والے حالیہ تنازع پر وضاحت دینے کے ساتھ ساتھ مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا
ندا کی شرط
دوران انٹرویو یاسر نواز سے سوال پوچھا گیا کہ کیا یہ سچ ہے کہ ندا نے دوسری شادی کے لیے آپ کے سامنے ایک خاص شرط رکھی تھی؟
انہوں نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہاں، یہ سچ ہے، ندا نے مجھے کہا کہ پہلے امبانی بنو، پھر دوسری شادی کے بارے میں سوچنا۔ میں امبانی بننے کے لیے بہت محنت کر رہا ہوں، لیکن یہ تقریباً ناممکن لگ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقا میں 5.3 شدت کا زلزلہ
صرف مذاق
انہوں نے مزید کہا کہ میں واضح کر دوں کہ یہ سب مذاق ہے، صرف تفریح کے لیے کہہ رہا ہوں اور دوسری شادی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔
ندا کا مشورہ
یاسر نواز نے یہ بھی بتایا کہ درحقیقت، ندا تو اُن مردوں سے جو ایک سے زیادہ شادی کرتے ہیں، یا کرنا چاہتے ہیں ان سے دور رہنے کا مشورہ دیتی ہے۔








