قطر کے ساتھ سرمایہ کاری اور تجارت میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں: صدر مملکت
زرداری کا قطر کے ساتھ تعلقات پر اظہار خیال
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قطر کے ساتھ سرمایہ کاری اور تجارت میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی مغربی ایشیاء کی صورتحال پر چین کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو
قطر کے قومی دن پر مبارکباد
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنے بیان میں صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے ریاستِ قطر کے قومی دن پر مبارکباد پیش کی اور امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی و قطری عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: 29 سالہ خاتون کو 4 بچوں سمیت راستے سے اغوا کرلیا گیا، مقدمہ درج
پاکستان اور قطر کے مضبوط تعلقات
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان اور قطر کے تعلقات مشترکہ اقدار اور باہمی احترام پر مبنی ہیں، دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور دیرپا برادرانہ تعلقات قائم ہیں، امیرِ قطر کی قیادت میں قطر نے نمایاں ترقی اور کامیابیاں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں: کاجول نے اجے دیوگن اور شاہ رخ خان کے تعلقات پر خاموشی توڑ دی
قطر کا مثبت کردار
انہوں نے کہا کہ خطے اور عالمی سطح پر قطر کا مثبت کردار قابلِ تحسین ہے، قطر کے ساتھ سرمایہ کاری اور تجارت میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، توانائی، زراعت اور ٹیکنالوجی میں شراکت داری کو فروغ دیا جائے گا، افرادی قوت اور عوامی روابط دونوں ممالک کے تعلقات کی بنیاد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گھروں میں کروڑوں کی چوریاں کرنے والی خاتون عمران خان کے ہاتھوں ایوارڈ یافتہ نکلی
پاکستان اور قطر کی دوستی
آصف علی زرداری نے پاکستان اور قطر کی دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کے 10 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش، دن دیہاڑے جنرل ہسپتال سے نو مولود اغواء
کسانوں کو خراجِ تحسین
دوسری جانب صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ کسان کے موقع پر پاکستان کے کسانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 13 خوارج جہنم واصل
کسانوں کی اہمیت
اپنے بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کا کسان ملکی معیشت، غذائی خودکفالت اور دیہی ترقی کی بنیاد ہے، خود زراعت سے وابسطہ گھرانے سے تعلق رکھنے کی وجہ سے کسانوں کی محنت، کامیابیوں اور مشکلات کا بخوبی ادراک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی مظالم مقبوضہ کشمیر کے عوام کے دلوں میں جذبۂ حریت کو دبا نہیں سکتے : وزیر اعلیٰ پنجاب
زرعی چیلنجز
انہوں نے کہا کہ زراعت پاکستان کے کروڑوں خاندانوں کے روزگار کا ذریعہ اور قومی ترقی کا اہم ستون ہے، پانی کی قلت، موسمیاتی تبدیلی اور زرعی لاگت میں اضافہ پاکستانی کسانوں کیلئے بڑے چیلنجز ہیں۔
زرعی ترقی کے لئے اقدامات
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کسانوں کی فلاح، جدید زرعی ٹیکنالوجی اور منڈیوں تک بہتر رسائی کیلئے ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں، زرعی شعبے کی مضبوطی سے ہی پاکستان میں غذائی تحفظ، پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن ہے۔








