بیک وقت پنشن اور تنخواہ لینے پر پابندی کا نوٹیفکیشن واپس
وفاقی حکومت کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے بیک وقت پنشن اور تنخواہ لینے پر پابندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: جب تک حق خود ارادیت نہیں مل جاتا ،کشمیری ہمیں اپنے شانہ بشانہ پائیں گے: بیرسٹر گوہر
ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت پر پنشن سے متعلق دو اہم نوٹیفکیشنز واپس لے لیے ہیں۔ بیک وقت پنشن اور تنخواہ لینے پر پابندی اور دوبارہ ملازمت پر مشروط طور پر پنشن کی وصولی سے متعلق فیصلے منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خانیوال ریلوے اسٹیشن پر مسافر پل گرگیا، ایک ملازم جاں بحق
نوٹیفکیشن کی تفصیلات
وزارت خزانہ نے 22 اپریل 2025 کو جاری کیا جانے والا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے، جبکہ 19 جون 2025 کو جاری کیا گیا دوسرا نوٹیفکیشن بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔
نئے فیصلے کا اطلاق
وزارت خزانہ کے مطابق دونوں نوٹیفکیشنز کی واپسی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔ اس حوالے سے نیا آفس میمورنڈم وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو بھجوا دیا گیا ہے۔








